ارجنٹائن کے سفیر آئیون آئیون اسیوچ کا پی آئی بی کالونی میں واقع ایم کیوایم پاکستان کے عارضی مرکز کا دورہ اور ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات

بدھ 7 دسمبر 2016 23:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) ارجنٹائن کے سفیرآئیون آئیون اسیوچ نے پی آئی بی کالونی میں واقع ایم کیوایم پاکستان کے عارضی مرکز کا دورہ کیا اور کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حق پرست سینیٹر محترمہ نسرین جلیل اور رکن قومی اسمبلی علی راشد بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، سماجی اور معاشی صورتحال سمیت دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پرکنوینر ایم کیوایم ڈاکٹر فاروق ستار نے ارجنٹائن کے سفیر کو ایم کیوایم (پاکستان ) کے اغراض و مقاصد اور اس کی جدوجہد سے بھی آگاہ کیا ۔ #