وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کا پی آئی اے کے طیارے حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار

بدھ 7 دسمبر 2016 23:33

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے چترال سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز کے حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے فضائی حادثے کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں جہاز کے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی صدمہ پہنچا ہے ۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے عوام اور حکومت جہاز کے مسافروں اور عملے کے جاں بحق ہونے پر غمزدہ ہیں اور ہماری تمام تر ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ وزیراعلیٰ نے حادثہ میں ممتاز مذہبی سکالر جنید جمشید کے جاں بحق ہونے کو بھی ایک بڑا المیہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے انتقال سے ملک ایک اہم مذہبی شخصیت سے محروم ہوگیا ہے اور ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء مدتوں پر نہیں ہوسکے گا ۔ وزیراعلیٰ نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندانوں کو صبروہمت کے ساتھ اپنے پیاروں کی جدائی کا غم برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔وزیراعلیٰ نے یہ دعا بھی کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ملک کو ایسے مزید حادثات سے محفوظ رکھے۔

متعلقہ عنوان :