سیکرٹری کالجز اینڈ ہاہیر ایجوکیشن عبداللہ جان کی صدارت میں ڈرائنگ اینڈ ڈسپرسنگ آفیسرز کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

بدھ 7 دسمبر 2016 23:33

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء)سیکرٹری کالجز اینڈ ہاہیر ایجوکیشن عبداللہ جان کی صدارت میں ڈرائنگ اینڈ ڈسپرسنگ آفیسرز کے حوالے سے سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار میں کالجز کے پرنسپل نے شرکت کی اور اکاؤنٹس کے معاملات کے متعلق آگاہی حاصل کی اور سیمینار میں اس بات پرزور دیا گیا کہ اکاؤنٹس کے معاملات کو بہتر طور پر کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ان امور کو کمپیوٹر ائز ڈ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل ٹریثری و اکاؤنٹس ہمایوں خان نے سیمینار کے شرکاء کو اکاونٹنگ کے حوالے سے مفید معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ان معاملات کو شفاف بنا نے کیلئے ہم پر لازم ہے کہ ہم چیک اینڈ بیلنس سے غافل نہ رہیں اور اکاونٹنگ کو جس حدتک ممکن ہوسکے کمپیوٹرائزڈ کریں۔ اسکے علاوہ بلوچستان کے تمام ڈگری کالجز میں بی ایس چار سالہ پروگرام پر عمل درآمد کیلئے تجاویز بھی لی گئیں ۔ 2018کے بعد بلوچستان بھر میں بی ایس پروگرام مکمل طور پر رائج کیا جائے گااور اب تک یہ پروگرام بلوچستان کے صرف چار کالجز میں شروع کیا جا چکا ہے۔