حکومت نے کرپشن ختم کرنے کا تہیہ کررکھا ہے ،کرپشن کو ختم کئے بغیر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ،کرپشن وبدامنی کے بغیر ترقی وخوشحالی ناممکن ہے، ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالخالق مندوخیل

بدھ 7 دسمبر 2016 23:31

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) زیارت میں اینٹی کرپشن ڈے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالخالق مندوخیل کی قیادت میں واک اور ریلی نکالی گئی واک میںاسسٹنٹ کمشنر زیارت سہیل انور ہاشمی ،ضلعی آفیسران ء سول سوسائٹی ،قبائلی معتبرین اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالخالق مندوخیل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے کرپشن ختم کرنے کا تہیہ کررکھا ہے ،کرپشن کو ختم کئے بغیر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ،کرپشن وبدامنی کے بغیر ترقی وخوشحالی ناممکن ہے،کرپشن ایک ناسور ہے ،کرپشن ہمارے معاشرے میں سرایت کرچکی ہے ،کرپشن ہمارے معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے،کرپشن کی وجہ سے وسائل کا فائدہ عوام تک پہنچنے کی بجائے چند افراد کو جاتا ہے، بدعنوا ن معاشرہ کبھی بھی ترقی نہیں کرسکتا بلکہ وہ ترقی کے سفر میں ہمیشہ پیچھے چلا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف ہفتہ منانے اور تقریبات کا مقصد عوام میں کرپشن کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے،عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے میڈیا کے ساتھ سول سوسائٹی کا کردار بھی اہم ہے ،ہم سب نے کرپشن کے خلاف جہاد کرنا ہے اور اس ناسور کا خاتمہ کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرپشن پائیدار ترقی اور مستحکم معاشرے کے قیام میں رکاوٹ ہے ،نوجوان مستقبل کا سرمایہ ہیںنوجوان کرپشن کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ،بدعنوانی میں ملوث عناصر کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی،بدعنوانی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کرپشن کی وجہ سے سفید پوش طبقے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بدعنوانی کی وجہ سے قومی خزانے پر بھی کافی بوجھ پڑتا ہے ۔انہوں نے عوام پر زور دیا کہ بدعنوانی کے خاتمے کے لیے حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں ۔

متعلقہ عنوان :