Live Updates

خانپور، تحریک انصاف کی تحصیل اور سٹی کی تنظیم سازی مکمل،نومنتخب عہدیداروں کا نوٹیفکیشن جاری

بدھ 7 دسمبر 2016 23:29

خانپور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی تحصیل اور سٹی کی تنظیم سازی مکمل نئے عہدیداروں کو نامزد کر کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا اس حوالے سے مقامی ہوٹل میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ضلعی صدرپی ٹی آئی میاں غوث محمد تھے جبکہ تقریب میں تحصیل خان پور کے صدر خواجہ محمد سلیم یحییٰ ایڈووکیٹ ،تحصیل جنرل سیکرٹری جام شاہد محمود ،سٹی صدر غلام یٰسین عباسی ایڈووکیٹ ،چوہدری مشتاق احمد ،ملک محمد فاروق طور بھی موجود تھے تقریب میں نو منتخب عہدیداران تحصیل خان پور کے نائب صدر چوہدری پرویز ناصر ،نائب صدر اصغر عباسی ،وکلاء ونگ کے تحصیل صدر رئیس احسن عابد ،تحصیل انفارمیشن سیکرٹری رانا سدھیر احمد ،صدر ٹریڈرز ونگ نواز عباسی ،تحصیل صدر ٹیچر ونگ ممتاز قریشی ،تحصیل صدر علماء ونگ محمد طیب ،پبلسٹی سیکرٹری سعید دھریجہ ،تحصیل صدر لیبر ونگ ملک ریاض جبکہ سٹی خان پور میں نائب صدر ملک محمد اقبال ،چوہدری محمد ارشد ،جام حبیب اللہ ،سٹی صدر ٹریڈر ونگ عارف بھٹی ،سٹی انفارمیشن سیکرٹری رانا محمد آصف کو مقرر کیا گیا اور انہیں نوٹیفیکیشن دیتے ہوئے پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر میاں غوث محمد نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ضلع رحیم یار خان سمیت اس کی چاروں تحصیلوں میں اپنی مثال آ پ ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ٹائیگرز نیا پاکستان بنانے کی جدوجہد میں لگے ہوئے ہیں عمران خان واحد سیاسی لیڈر ہیں جو پورے ملک کی 20کروڑ عوام کے مسائل کا حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :