خانپور، اوقاف کی زمینوں پر قابض افراد کے خلاف آپریشن کا پلان تیار

بدھ 7 دسمبر 2016 23:28

خانپور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء)صوبائی وزیر اوقاف سید ضعیم حسین قادری اور سیکرٹری اوقاف پنجاب نوازش علی کی ہدایت پر بہاول پور ڈویژن کے تمام اضلاع اور تحصیلوں میں اوقاف کی زمینوں پر ناجائز قابض افراد کے خلاف آپریشن کا پلان تیار کر لیا گیا اس سلسلہ میںذونل ایڈ منسٹریٹر اوقاف بہاول پور ایاز محمود لاشاری نے خان پور اوقاف دفتر میں ڈسٹرکٹ منیجر اوقاف سرکل خان پور ،لیاقت پور طارق مسعودبلوچ کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خان پور میں دبہ مائی صاحبہ پر اوقاف کی سرکاری اراضی پر ناجائز قابض افراد کو 1991 کے حکم کے تحت کرایہ داری شیڈول کے لیے نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں جس نے کرایہ جمع کر اکے خود کو قانونی نہ کیا تو ان کے گھروں کو مسمار کر دیا جائے گا اس کے علاوہ بہاول پور زون کے تمام اضلاع بہاول پور ،رحیم یار خان اور بہاول نگر کی تمام تحصیلوں میں اوقاف کی زمینوں پر ناجائز قبضہ کرنے والے افراد کے خلاف بلاامتیا زآپریشن کا آغاز اسی ہفتے سے شروع کر دیا جائے گا جس میں تمام ناجائز قابضین کو بے دخل کرنے کے علاوہ ان کے خلاف مقدمات کا بھی اندارج کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف اس آپریشن کے دوران اوقاف کی ملکیہ تمام زمینوں اور جائیدادوں کو ہر صورت خالی کرائے گا ۔