رکھ گوہر والا میں ناجائز قابضین کیخلاف کاروائی ، سینکڑوں ایکڑ رقبہ واگزار

بدھ 7 دسمبر 2016 23:28

بھکر۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء)سیکرٹری جنگلات جہانزیب خان کی ہدایت پر رینج آفیسر جنگلات غضفر حیات گورچھا کی رکھ گوہر والا میں ناجائز قابضین کیخلاف کامیاب کاروائی ، حکومت کا سینکڑوں ایکڑ رقبہ واگزار کرالیا، علاقہ کے لوگوں کا محکمہ جنگلات کے افسران واہلکاروں کو زبردست خراج تحسین ، تفصیلات کے مطابق رکھ گوہر والا میں سرکاری زمین پر لینڈ مافیا کے کچھ افراد نے گزشتہ چالیس سالوں سے سینکڑوں ایکڑ زرعی زمین پر قبضہ کیاہوا تھا اورجب بھی محکمہ جنگلات ان ناجائز قابضین سے رقبہ واگزار کرانے کی کوشش کرتا تو لینڈ مافیا سرکاری اہلکاروں کیخلاف زبردست مزاحمت کرتا اور انہیں زدوکوب کرتا تھا جس پر سیکرٹری جنگلات نے قبضہ مافیا سرکاری رقبہ واگزار کرانے کیلئے رینج آفیسر غضنفر حیات گورچھا کو خصوصی ٹاسک سونپا جس پر ملک غضنفر عباس نے ایلیٹ فورس کی مدد سے رکھ گوہر والا میں چالیس سالہ پرانا قبضہ خالی کرواتے ہوئے لینڈ مافیا کے تین ٹیوب ویل ختم کروا کر سینکڑوں ایکڑ سرکاری زمین ان سے واگزار کرالی۔