بھکر، بخشی خانہ سے ڈکیتی کا ملزم فرار، انچارج بخشی خانہ اور کانسٹیبل معطل، مقدمہ درج

بدھ 7 دسمبر 2016 23:28

بھکر۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) سول کورٹ کلورکوٹ کے بخشی خانہ سے ڈکیتی کا ملزم فرار پولیس کی دوڑیں لگ گئیں ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے فرائض میں غفلت برتنے پر انچارج بخشی خانہ اور کانسٹیبل معطل مقدمہ درج کر لیا گیاتفصیلات کے مطابق سول کورٹ کلورکوٹ میں ڈکیتی کا ملزم ہیبت انگرا میانوالی جیل سے پیشی پر کلورکوٹ لایا گیا ملزم کو اس کے دو ساتھی کانسٹیبل محمد اسلم کی ملی بھگت سے فرار کرا کے لے گئے ملزم کی فرار کی اطلاع پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں ناکہ بندی کر دی گئی تاہم ملزم کی گرفتاری نہ ہو سکی دوسری طرف پولیس افسران نے فرائض میں غفلت برتنے پر انچارج بخشی خانہ احمد نواز اور کانسٹیبل محمد اسلم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق انچارج بخشی خانہ اور کانسٹیبل سمیت ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور پولیس اہلکاروں کی غفلت کی وجہ سے ملزم فرار ہوا ہے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :