گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کا حویلیاں کے قریب طیارہ حادثے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار

بدھ 7 دسمبر 2016 23:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں کے قریب پی آئی اے کے طیارہ کے حادثے کے نتیجے میں ہونے والی قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر پنجاب نے غمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔ (آمین)