پی ایس ایف نے تعلیمی اداروں کو پرامن بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے، شہباز خان ایسوٹ

بدھ 7 دسمبر 2016 23:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء)پشتون ایس ایف کے صوبائی چیئرمین شہباز خان ایسوٹ نے کہا ہے کہ پی ایس ایف نے تعلیمی اداروں کو پرامن بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے اور ہمیشہ سے نوجوانوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنے کی کوشش کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بی ایم سی اور آئی ٹی یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ باچا خان نے ہمیشہ پشتونوں کو تعلیم حاصل کرنے پر زور دینے کی کوشش کی کیونکہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا اور باچا خان نے سکولوں کو کھولنے پر 3 سال کی سزا کاٹی لیکن اس کے باوجود تمام تر حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے اس وقت امروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور آج بھی ہمارے تعلیمی ادارے نہ ہونے کے برابر ہیں اور جو لوگ اقتدار میں ہیں اور تعلیمی اداروں کو ٹھیک کرنے آئے تھے انہوں نے ہی تعلیم کے شعبے کو تباہ کیا جس کی وجہ سے آج بلوچستان میں تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی حاضریں بہت کم ہیں اور آج بھی 13 لاکھ سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیںاقتدار سے پہلے جن لوگوں نے دعوے کئے تھے اس سے قبل بی ایم پی یونٹ میں انتخابات ہوئے اظہار کو صدر اور عصمت مسعود کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا جبکہ آئی ٹی یونیورسٹی کے یونٹ کیلئے صدر سردار ذاکر اور جنرل سیکرٹری ایوب خان کو منتخب کرلیا اس موقع پر ممبر صعویت خان بھی موجود تھے۔