ووٹ ایک قومی فریضہ ہے جمہوریت کے استحکام کیلئے ضروری ہے ،جسٹس (ر) شکیل بلوچ

بدھ 7 دسمبر 2016 23:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے بلوچستان سے ممبر جسٹس (ر) شکیل بلوچ نے کہاہے کہ ووٹ ایک قومی فریضہ ہے جمہوریت کے استحکام اور جمہوری عمل میں عوام کی شرکت کو یقینی بنانے جبکہ آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابی نظام کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان ، پارلیمنٹ کی پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کے ساتھ بھر پور تعاون کر رہا ہے اور آئندہ انتخابات میں ایماندار ، اہل اور دیانتدار آفیسر کو تعینات کرنے اور ان کی ٹریننگ کا مرحلہ جون 2017سے شروع کیا جائے گا۔

یہ بات انہوں نے بد ھ کو کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام قومی ووٹرز ڈے کے مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کے افتتاع میں قومی ترانہ پڑھا گیا ابتدائی کلمات مین صوبائی الیکشن کمشنر جناب سید سلطان بایزید نے تقریب میں شرکت کرنے والے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ووٹ ایک قومی فریضہ ہی7دسمبر کو ووٹرز کا قومی دن منانے کا مقصد عوام کو اپنی ووٹ کی اہمیت اور اس کے صحیح استعمال کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے اور7دسمبر 1970کو پیلی مرتبہ ملک میں پارلیمانی الیکشن منعقد ہوا تقریب میں شگفتہ اقبال، شازیہ لانگو اور جہاں آراتبسم سمیت مختلف تعلیمی اداروں کے طلباو طالبات بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

جسٹس (ر)شکیل بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں خواتین ووٹرز کی تعداد مرد ووٹرز کے مقابلے میں پانچ لاکھ کم ہے اس لیے نا گزیر ہے کہ خواتین ووٹرز کی تعداد میں اضافے کیلئے سول سوسائٹی اور میڈیا اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے خواتین میں ووٹ کی اہمیت کے متعلق شعور کو اجاگر کریں انہوں نے کہا کہ ووٹ محض ایک کاغذ کی پرچی نہیں بلکہ ایک امانت ہے اور ووٹ کے نتیجے میں ہی جمہوری نظام کو تقویت ملتی ہے انہوں نے کہا کہ فیڈرل الیکشن اکیڈمی کے قیام اور اس میں آفیسران اور سٹاف کی ٹریننگ سے انتخابی عمل میں مزید بہتری آئے گی جبکہ الیکشن کمیشن انتخابی نظام میں جدید ٹیکنالوجی اور الیکٹرانک مشین کے استعمال کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کرر ہی ہے جسٹس (ر)شکیل بلوچ نے کہا ہے کہ 7دسمبر کو ووٹرز کا قومی دن منانے کا مقصد عوام کو اپنی ووٹ کی اہمیت اور اس کے صحیح استعمال کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے کیونکہ رائے دہندگان کو آگاہی و شعور دینے سے ہی ہم ٹرن آٹ میں اضافہ کر سکتے ہیں تقریب کے اختتام پر تقاریر کرنے والے طلباو طالبات کو ٹرافیاں اور کیش پرائز سے نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :