فوڈ اتھارٹی ٹیموں کے چھاپے‘ 4ہوٹل‘ فوڈ پروڈکشن یونٹ سیل‘ 13 کو جرمانہ

بدھ 7 دسمبر 2016 23:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم نے چیکنگ کے دوران غذائی اشیاء تیار اور فروخت کرنے والے 2اداروں کوسیل‘ 13کو جرمانہ اور 27 کو وارننگ جاری کر دی۔ناقص صفائی اور فوڈ اتھارٹی لائسنس کے بغیر کام کرنے پر دلبرہوٹل ریلوے روڈ اور باباعنایت سویٹس بیگم کوٹ کو سیل کر دیا گیاجبکہ ناقص صفائی ‘ کھانے پینے کی اشیا کی ناقص سٹوریج‘ حشرات الارض کی روک تھام کے ناقص انتظامات‘ کیمیکلز ڈرمز کے استعمال‘ مناسب لیبل کی عدم موجودگی‘ ورکرز کے میڈیکل چیک اپ نہ ہونے اور دیگر قانونی وجوہات پر فیروز پور روڈ پر غریب نوازہوٹل کو5ہزار اورمیاں ناصر مرغ چنے کو 7ہزار‘ ڈیلیکیسی فوڈز کچا جیل روڈ کو 20 ہزار‘ سکھ نہر پر نقیبی نان شاپ کو 3ہزار‘ مہر ملک شاپ کو 6ہزار‘ مغل ہوٹل کو 5ہزار‘ حاجی جوس کارنر کو2500‘ حافظ نان شاپ کو 5ہزار‘ رائیونڈ روڈ پر علی ہوٹل کو 3ہزار‘ ایم ایس ٹریڈرز ہربنس پورہ کو 3500 ‘ ماشااللہ فوڈ پوائنٹ کو 5ہزار‘ میاں منشی ہسپتال کی کنٹین کو 6ہزار اور سمیع سویٹس کو 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

(جاری ہے)

جبکہ گوجرانوالہ میں 16ہوٹل‘ ملک شاپ‘ شادی ہالز اور نان شاپس کو ناقص انتظامات پر بہتری کے احکامات اور وارننگ جاری کی گئی۔ ٹرسٹ پلازہ میں منصور ملک شاپ کو دودھ میں انسانی بال برآمد ہونے پر 5ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ راولپنڈی میں ہوٹل‘ دیہی بھلے‘ بیکریوں اور پینے کا صاف پانی فراہم کرنے والی 2کمپنیوں سمیت 11 کو بہتری کے احکامات جاری کئے گئے۔ فیصل آباد میں چبہ روڈ پر امرفوڈز اور لطیف مربہ پروڈکشن یونٹ کو سیل کر دیا گیا جبکہ پنجاب تکہ کو وارننگ جاری کی گئی۔

متعلقہ عنوان :