سپریم کورٹ حکومت کو ہر صورت میں مردشماری کروانے کا پابند کر ے‘ ڈاکٹر یاسمین راشد

بدھ 7 دسمبر 2016 23:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصا ف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ حکومت کو ہر صورت میں مردشماری کروانے کا پابند کر ے ،ووٹر لسٹوں میں بڑے پیمانے پر گربڑ کی گئی ہے ،حلقہ بندیا ں بھی درست نہیں ،حکومت الیکشن کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اصلاحات بھی نہیں کر رہی ،فوری طور پرحکومت مردم شماری کے انتظامات کو یقینی بنائے ، ہماری نااہلی حکومت کی کارگردکی تو یہ ہے کہ انہیں یہ بھی معلوم نہیں ملک کی ٹوٹل آبادی کتنی ہے ، مردم شماری کے بغیر آئندہ الیکشن بے معنی ہو گے ۔

انہوںنے کہا کہ حکومت مردم شماری نہ کروانے کے حیلے بہانوں سے کا م لے رہی ہے اور نہ ہی حکمران کسی بھی اہم مسلئے کو حل کر نے میںسنجیدہ ہیں ِ،شریف خاندان کو ان کی مسخرکی ٹیم کو پانامہ چوری کو چھپانے کی فکر پری ہو ئی ہے ،وزراء کا م چھوڑ کر صرف اور صر ف نواز شریف کے دفاع میں مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ پارٹی کارکنا ن سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ۔

انہو ںنے کہا کہ خطے میں بھارت اور افغانستان کے گٹھ جوڑ سے حکمرانوں کی آنکھیں کھل جانی جاہیں بھارت سے دوستی کی پینگیں بڑھانے کی بجائے حکومت پاکستان اور قوم کے مفادات کا خیال رکھیں بھارت طاقت کے نشے میں اندھا ہو چکا ہے اُس کو پاکستان کی طاقت اور اہمیت سے باور کروانے ضرورت ہے انہو ں نے مز ید کہاکہ حکومت پاکستان کو بھارت کے ساتھ سخت رویہ اپنانے کی ضرورت ہے ایل او سی پر گولہ باری اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی بھارت کی طرف سے خطے میں امن کی کاوشوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے، حکمرانوں کی بھارتی جارحیت پر خاموشی پر مودی سرکار غلط تاثر لے رہی ہے اور پاکستان کو کمزور سمجھ کر سر پر سوار ہو رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اور افغانستان کا پاکستان کو بائی پاس کر کے فضائی تجارت کرنے کے عندیہ تشویشناک ہے ، عالمی برادری حالات کی سنگینی کو سمجھیں اور بھارت پر سفارتی دبائو بڑھائیں۔