لاہور، محکمہ ترقی خواتین پنجاب کے زیر اہتمام (Her Talk) مہم کے تحت کل کنیئرڈ کالج برائے خواتین جیل روڈ پر آگاہی سیمینار ہو گا

بدھ 7 دسمبر 2016 23:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) محکمہ ترقی خواتین پنجاب کے زیر اہتمام (Her Talk) مہم کے تحت کل 8دسمبر بروز جمعرات صبح 10بجے کنیئرڈ کالج برائے خواتین جیل روڈ پر آگاہی سیمینار منعقد کیا جا رہا ہی-سیمینار سے صوبائی سیکرٹری بشری امان ، کالج کی پرنسپل ڈاکٹر رخسانہ ڈیوڈ، حسن شہر یاراور سلیمی ہاشمی کریں گے اور حکومت پنجاب کے خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات اور محکمہ ترقی خواتین کی خواتین پر تشدد کے خاتمے کی (Her Talk) مہم سے آگاہ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :