لاہور،مختلف مقامات پرگزشتہ روز622ٹریفک حادثات،470افراد شدید زخمی

بدھ 7 دسمبر 2016 23:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز622ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں470افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا جب219افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران09افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 273 ڈرائیور23کم عمرڈرائیور،317مسافراور108پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ139ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت137متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد54حادثات میں65متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان40 حادثات میں 38متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل698متاثرین میں572مرد اور 126 خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں96افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور450افراد کی اوسط عمر 18سے 40 سال کے درمیان جبکہ 152زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں491موٹر سائیکلز،88آٹو رکشے،63 موٹر کاریں34مسافربسیں،24ٹرک اور75 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :