سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن نے طیارے کے حادثے کے حوالے سے ابتدائی تفصیلات وزیراعظم ہائوس کوارسال کر دیں

بدھ 7 دسمبر 2016 23:17

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن عرفان الہی نے چترال سے اسلام آباد آنے والے مسافر طیارے کے حادثے کے حوالے سے ابتدائی تفصیلات وزیراعظم ہائوس کوارسال کر دیں ہیں ‘سول ایو ی ایشن ڈویژن کا انوسٹی گیشن بورڈ اس حادثے کی تحقیقات کریگا ۔ بدھ کی رات قومی خبر رساں ادارے "اے پی پی " سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن عرفان الہی نے بتا یا کہ چترال سے اسلام آباد آنے والا مسافر طیارہ پی کے 661 نے 42افرادکو لیکر 3بجکر 50منٹ پر اڑان بھری ۔

انہوں نے بتایا کہ مسافر طیارے میں کوئی تکنیکی خرابی نہیں تھی ‘حویلیاں کے قریب پہنچ کر پائلٹ نے طیارے کا انجن فیل ہونے کا پیغام دیا جس کے بعد کنٹرول ٹاور سے جہاز کا رابطہ منقطع ہو گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتا یا کہ جہاز کے حادثے میںجاںبحق ہونے ‘امدادی سرگرمیوںاور اب تک حادثے کوحوالے سے تمام تفصیلات وزیراعظم ہائوس کو بھجوا دیں ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایوی ایشن ڈویژن میں ایک مکمل انوسٹی گیشن بورڈ موجود ہے اور اسی حادثے کی تحقیقات بھی وہی انوسٹی گیشن بورڈ ہی کریگا ۔

انہوں نے کہا کہ سول ایوی ایشن اس حادثے کے حوالے سے اپنی تمام ترصلاحیتں اور وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ جہاز میں سوار عملے کے ارکان سمیت تمام مسافر جاں بحق ہوگئے ہیں ۔انہوں نے حادثے میں جاںبحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے سے گہرے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :