ووٹ کا استعمال جمہوریت کا حسن ہے جس سے جمہوریت مستحکم ہوتی ہے، میئرسید طیب حسین

بدھ 7 دسمبر 2016 23:13

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) مئیر سید طیب حسین نے کہا ہے کہ ووٹ کا استعمال جمہوریت کا حسن ہے جس سے جمہوریت مستحکم ہوتی ہے ہمیں ووٹ کو ایک امانت سمجھتے ہوئے استعمال کرنا چاہئے جو ہما ری تقدیر کا فیصلہ کر تا ہے ان خیالات کاا ظہار انہوں نے نیشنل ووٹرزڈے کے موقع پر حیدرآبادڈسٹرکٹ کونسل بلڈنگ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ووٹ سے منتخب ہونے والے عوامی نمائندے عوام کے درمیان رہ کر بنیادی مسائل کے حل کے لئے سرگرم عمل ہیں لیکن اختیارات کی عدم دستیابی کے باعث دشواریوں کا سامناہے اس کے باوجود اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھارے ہیں وہ ووٹ کی امانت میں خیانت نہیں کررہے اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر معتصم عباسی نے کہا کہ آپکا کا ووٹ انتہائی اہمیت کا حا مل ہے ہمیں ووٹ کی اہمیت کے پیشِ نظر اس کا استعمال کر نا چا ہیے تا کہ بعد میں ہمیں پچھتا وا نہ ہو ۔

(جاری ہے)

ڈی ای کمشنر امتیاز علی کلہو ڑو نے تقریب کی غر ض و غا ئیت پر روشنی ڈا لی ۔اس مو قع پر مختلف اسکو ل کے طلبہ و طا لبا ت نے انگلش اور اردو میں تقا ریر کر تے ہو ئے ووٹ کو قومی اما نت قرا ر دیا ۔

متعلقہ عنوان :