کنٹونمنٹ بورڈ کے زیر کنٹرول علاقے میں صحت و صفائی کی صورت حال پر توجہ دیں، حیدر آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری

بدھ 7 دسمبر 2016 23:13

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد اکرم انصاری، سینئر نائب صدر سکندرعلی راجپوت ، نائب صدر دولت رام لوہانہ اور اراکین ایگزیکٹیو کمیٹی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ وہ کنٹونمنٹ بورڈ کے زیر کنٹرول علاقے میں صحت و صفائی کی صورت حال پر توجہ دیں اور صحت و صفائی کے عملے کو اس بات کا پابند بنائیں کہ وہ صبح و شام کے اوقات میں ڈمپنگ پوائینٹ سے کچرہ اٹھائیں اور خاکردب سڑکوں پر جھاڑو دیں تا کہ علاقہ کی صورت حال درست ہوسکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موبائل مارکیٹ اور چیمبر کے دفتر کے اطراف میں صفائی کی صورت حال انتہائی خراب ہے۔ وہاں نہ توخاکردب جھاڑو لگانے کے لئے روز آتے ہیں اور نہ کچرا گاڑی صبح آکر تمام کچراٹھاتی ہے اور سارہ دِن تعفن پھیلتا رہتا ہے۔ یہاں تک کہ GPO کی مسجد کے دروازے کے پاس کچرا کاڈھیر دیکھا جا سکتا ہے جس سے نماز یوں کو نماز کے دوران بد بوکا سا منا کرنا پڑتا ہے۔انہون نہ مطالبہ کیا کہ صفائی کہ سپر وائیزی اسٹاف کو اپنی ڈیوٹی اور صفائی کے عملے کی نگرانی کا پابند بنائیں تا کہ صحت و صفائی کو صورت حال ٹھیک ہوسکے۔