ایم ڈی لیڈا ،چیمبرآف کامرس اور لیبرڈیپارٹمنٹ کی زیادتیاں اوربدمعاشیاں اپنے عروج پر ہیں ، ترجمان شاہد بلوچ

بدھ 7 دسمبر 2016 23:11

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ لسبیلہ کے ترجمان شاہد بلوچ نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ ایم ڈی لیڈا ،چیمبرآف کامرس اور لیبرڈیپارٹمنٹ کی زیادتیاں اوربدمعاشیاں اپنے عروج کو پہنچ چکی ہیں۔ لیبرڈیپارٹمنٹ کے پاس محنت کشوں کی تحفظ کے لئے کوئی پالیسی نہیں ہے جب کسی مزدور کا ہاتھ کٹ جاتاہے یا فیکٹری میں کام کے دوران حادثے کی وجہ سے اس کی ڈیتھ ہوتی ہے تو لیبرڈیپارٹمنٹ اس حوالے سے چھپ کا سانس لئے خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتاہے ملازمین کے ساتھ سوتیلے پن جیسے سلوک کرکے مجرمانہ غفلت بھرتی جارہی ہے ۔

سی پی فنڈ جو کہ ملازمین کی ریٹائرمنٹ پر ان کی ادائیگیوں کیلئے ایک انتہائی ضروری فنڈ ہے کے اجراء میں ایم ڈی لیڈا لیت ولعل سے کام لے کر لیڈا کے غریب و متوسط ملازمین کے ساتھ سنگین نوعیت کی زیادتی کا مرتکب ہورہاہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ سی پی فنڈ لیڈا بورڈ کی جانب سے منظور شدہ ہے مگر اس سلسلے میں ایم ڈی لیڈا بے فکر ہے اور سی پی فنڈ کے اجراء میں مجرمانہ غفلت کا مرتکب ہورہاہے ایم ڈی لیڈا نے مقامی لوگوں پر زمین تنگ کردی ہے فنانس ایڈمنسٹریشن ، پلاننگ و ڈویپلمنٹ اور دیگراہم پوزیشن میں مقامی سینئر اورقابل افسران کو نظرانداز کرکے کراچی سے لوگ بھرتی کئے گئے اورگھر پیٹھے تنخواہیں لے رہے ہیں۔

موجودہ ایم ڈی جو نہ زیادہ پڑھا لکھا ہے اور نہ مینجمنٹ کیڈر سے ہے بلکہ ایک کلرک سے ایم ڈی جیسے اہم عہدے پرفائز ہے جس کی وجہ سے لیڈا جیسا منافع بخش ادارے کا دیوالیہ نکل رہاہے۔ فیکٹری مالکان اورٹھیکیداروں کی ظالمانہ روش سے محنت کشوں کا شدید استحصال ہورہاہے پاکستان مسلم لیگ(ن) محنت کشوں کے حقوق کی تحفظ کیلئے اور مقامی لوگوں کو فیکٹریوں میں نظرانداز کرنے کے خلاف ہرفورم پر آواز بلند کرکے بھرپوراحتجاجی تحریک چلائے گی۔

اور اس حوالے سے ہم وزیراعلیٰ بلوچستان ، چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری ، ایم پی اے سردارمحمد صالح بھوتانی، وفاقی وزیر پیٹرولیم نواب جام کمال خان سے مطالبہ اوراپیل کرتے ہیں کہ موجودہ ایم ڈی لیڈا کو ہٹا کر مقامی اور قابل آفیسر کو تعینات کریں تاکہ لیڈا دیوالیہ ہونے سے بچ سکے۔