Live Updates

سرکاری گاڑیوں کے بے دریغ استعمال کیخلاف تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرا دی

بدھ 7 دسمبر 2016 23:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق صوبہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ، وزرا اور افسروں نے سرکاری گاڑیوں کے بے دریغ استعمال کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے اور ساڑھے تین سال میں ایک ارب 22 کروڑ روپے گاڑیوں کی مرمت اور دیگر اخراجات کی مد میں اڑا ڈالے۔

گاڑیوں کو گھر کے کاموں کے لئے استعمال کیا جانے لگا۔

(جاری ہے)

بعض صوبائی وزیر 2 ، سیکرٹری 2 سے چار، چیف سیکرٹری 6 اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری تین کاروں پر قابض ہیں۔ ساڑھے تین سال میں گاڑیوں کی مرمت، پٹرول و دیگر اخراجات پر ایک ارب بائیس کروڑ 79 لاکھ تیس ہزار آٹھ سو روپے خرچ کئے گئے ہیں۔ سب سے زیادہ خرچہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے افسروں نے کیا، 285 سرکاری گاڑیوں کی مرمت، 35 نئی گاڑیوں کی خریدار پر 56 کروڑ 23 لاکھ روپے اڑا دئیے جبکہ ان سرکاری گاڑیوں کے لئے پٹرول کی مد میں 64 کروڑ 56 لاکھ 30 ہزار آٹھ سو روپے خرچ کئے گئے۔ ایک گاڑی پر تقریباً ساڑھے تین سال میں 43 لاکھ 8 ہزار 530 روپے خرچ ہوئے جو کہ قیمت خرید سے بھی دوگنا ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات