چنیوٹ‘تیز رفتار ڈمپر اور رکشہ میں تصادم ‘ایک شخص جاں بحق ‘3شدید زخمی

بدھ 7 دسمبر 2016 23:09

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) لاہور روڈ پر تیز رفتار ڈیمپر اور رکشہ میں تصادم ایک شخص جاں بحق تین شدید زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق ساڑ مراد والا کے قریب تیز رفتار ڈیمپر نے موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر ما دی جس کے نتیجہ میں عابد علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ اللہ دتہ آصف علی اور غوث شدید زخمی ہو گئے جن کو ریسکیو1122کے عملہ نے فوری طبی امداد دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ میں منتقل کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :