ْمیاں چنوں میں رسہ گیری کی بڑھتی وارداتوں سے شہری عاجز آ گئے ‘ ایک ہفتے میں 25 جانور چوری

پاکستان کسان اتحادکو بڑھتی ہوئی وارداتوں پر جمعہ کے روز احتجاج کرنے کا فیصلہ

بدھ 7 دسمبر 2016 23:09

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) تھانہ صدر کے علاقوں میں جانور چوری کی وارداتوں میں مسلسلہ اضافہ،ایک ہفتہ میں 25کے قریب جانور چوری،پاکستان کسان اتحادکو بڑھتی ہوئی وارداتوں پر جمعہ کے روز احتجاج کرنے کا فیصلہ،تفصیلات کے مطابق میا ں چنوں تھانہ صدر کے علاقوں میں ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں مسلسلہ اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہے،گزشتہ روز بھی نواحی گائوں127پندرہ ایل میں جاوید اقبال چرواہے کے گھر سے نامعلوم چور 15بکرے ،بکریاں چوری کرکے لے گئے،جن کی مالیت تقریبا ایک لاکھ ،پچا س ہزار روپے بنتی ہے،یا د رہے کہ ایک ہفتہ کے دوران نامعلوم چور تھانہ صدر کے علاقوں سے 25کے قریب جانور چوری کرکے لے گئے ہیں،دوسری طرف نواحی گائوں 114پندرہ ایل کے قریب دو مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے نجی کمپنی کے سیلز مین کو لوٹنے کیلئے ناکام کوشش پر فائرنگ کردی،فائرنگ سے تمام افراد محفوظ رہے، پولیس تاحال ملزمان کا سرا غ لگانے میں ناکام نظر آتی ہے،بڑھتی ہوئی وارداتوں پر پاکستان کسان اتحاد نے جمعہ کے روز 10بجے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :