ڈیرہ مراد جمالی ‘ ووٹرز کے عالمی دن کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام سمینار کا انعقاد

بدھ 7 دسمبر 2016 23:06

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) ووٹرز کے عالمی دن کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام ایک روزہ سمینار ڈیرہ مراد جمالی میں منعقد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی سمینار کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر نصیر احمد ناصر تھے سمینار کے شرکا ء کو ووٹ کی اہمیت کے بارے میں ڈپٹی کمشنر نصیر احمد ناصرڈپٹی ڈپٹی کمشنر نصیر احمد ناصر ریجنل الیکشن کمشنر نصیر آباد دین محمد گجر ڈسٹر کٹ الیکشن کمشنر محمد عمران میونسپل کمیٹی کے چیئرمین میر غلام بنی عمرانی ڈ ی ڈی ای او محمد صادق عمرانی محترمہ خانزادی حافظ سعید احمد بنگلزئی کامریڈ تاج بلوچ گل محمد مستوئی علی احمد ماندائی سمیت الیکشن کمشنرسمیت دیگر سیا سی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ کوئی بھی ریاست اپنے شہریوں کے بغیر ریاست نہیں بنا سکتی ووٹ دینا محض ایک ضرورت نہیں بلکہ ہر شہری کا اولین فرض ہے نوجوان طبقہ اپنے ووٹ کے اندراج کو یقینی بناتے ہو ئے قومی الیکشن میں اپنا قیمتی ووٹ کاسٹ کریں اور اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :