نصیر آباد زڈویژن بلوچستان کا گرین بیلٹ ہے ‘عوام کے روز گار کا دارومدار زراعت سے وابستہ ہے ‘ربیع کینال کے علاقے میں وافر مقدار میں سبزیاں اور ٹماٹر کاشت کیئے جاتے ہیں جو صوبے اور ملک کی غذائی ضرورت پوری کر رہے ہیں

سبزی فروٹ کمیشن ایجنٹ نصیر آباد کے صدر صاحب خان ابڑو اور منیر احمد لانگو کا بیان

بدھ 7 دسمبر 2016 23:06

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) سبزی فروٹ کمیشن ایجنٹ نصیر آباد کے صدر صاحب خان ابڑو جنرل سیکر ٹیری منیر احمد لانگونے کہا ہے کہ نصیر آباد زڈویژن بلوچستان کا گرین بیلٹ ہے یہاں کے عوام کے روز گار کا دارومدار زراعت کے شعبے سے وابستہ ہے ربیع کینال کے علاقے میں وافر مقدار میں سبزیاں اور ٹماٹر کاشت کیئے جاتے ہیں جوکہ صوبے اور ملک کی غذائی ضرورت پوری کی جا رہی ہے لیکن بد قسمتی سے زمینداروں اور کاشتکاروں کو اخراجات کے مقابلے میں انتہائی کم آمدنی ہو رہی ہے انڈیا سے ٹما ٹر در آمد گی کو مکمل طور پر بند کر کے نصیر آباد سے پیدا ہو نے والے ٹماٹر کی خریداری کو یقینی بنایا جائے تاکہ زمیندار اور کاروباری حضرات کا معاشی قتل بند ہو سکے ٹماٹر کی پیداوار سے یہاں پر ہزاروں افراد کا روز گار وابستہ ہے انڈیا سے بارڈر کو اسی طرح مکمل سیل رکھا جائے او انڈیا سے تجارتی سر گرمیاں بھی بحال نہ کی جائیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانھوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر چاکر خان رند ،خیر محمد محمد حسنی،لعل محمد بھنگر،فیصل خان کٹبار،زمینداران بشر احمد لانگو،عبدالغفار لانگو، محی الدین بگٹی بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے زمیندار اور کاروباری حضرات کا روز گارذراعت سبزیوں اور ٹماٹر کی فصل سے وابستہ ہے کروڑوں روپے فصلات کی پیداوار بڑھانے پر خرچ کیا جا رہا ہے جس کے باعث وافر مقدار میں ٹماٹر کی فصل کی پیداوار ہو ئی ہے ٹماٹر دستیاب ہو نے کے باوجود انڈیا سے ٹماٹر کی در آمدگی کو مکمل طور پر اسی طرح بند رکھا جائے تاکہ ملک کے زمیندار اور کاشتکاروں اور کاروباری حضرات معاشی طور پر مستحکم اور مضبوط ہو سکیں انہوں نے کہا کہ انڈیا ہمارا دشمن ملک ہے ان سے اسی طرح تمام تجارتی سر گر میوں کو بند رکھا جائے تاکہ ملک کے زمینداروں اور کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی ہو سکے انہوں نے کہا کہ انڈیا سے ٹماٹر کی بر آمدگی سے قیمتوں کا اضافہ ہو گا جو کہ برائے راست عواپر مہنگائی کی صورت میں پڑے گا مگر مقامی سطح پر ٹماٹر دستیاب ہو نے سے عوام کو ریلیف حاصل ہو گا انھوں نے کہا کہ انڈیا اور مودی سرکار پاکستان کے دشمن ہیں ان کے ساتھ تجارتی سر گر میوں کا پابندی خطہ کے بہتر مفاد میں ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہاں پر ٹماٹر کا سیزن تین سے چار ماہ تک چلتا ہے لیکن مارکیٹ کمیٹی میں جگہ نہ ہو نے کے باعث کاروباری حضرات کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور انکا کاروبار بھی شدید متاثر ہو رہا ہے انھوں نے بتایا کہ نصیر آباد سے پیدا ہو نے والے ٹماٹر روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں ٹرکیں کراچی ،لاہور،پشاور اور ملک کے دیگر علاقوں میں جاتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سبزی فروٹ کمیشن ایجنٹس کو نیلامی پلیٹ فارم کی شدید قمی ہے دوکانوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہے لہذا یہ ہمارا مطالبہ ہیکہ سبزی فروٹ کمیشن ایجنٹ کے لیئے نئے نیلامی پلیٹ فارم تعمیر کیئے جائیں اور انہیں مزید دوکانات الاٹ کیئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :