ملک میںحقیقی تبدیلی اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ سے ہی آئے گی ‘جس کیلئے جمعیت علماء اسلام پارلیمنٹ سمیت ہر محاذ پر عملی جدو جہد کر رہی ہے ‘بعض بیرونی قوتیں اندرونی اعلیٰ کارروں کے ذریعے قومی وحدت اور ملکی یکجہتی کیخلاف سر گرم عمل ہیں ‘ جب تک پاکستان میں جمعیت علماء اسلام کا ایک کارکن زندہ ہے اس وقت تک پاکستان کو قومیت لسانیت اور صوبائی بنا پر قطعی تقسیم نہیں کیا جا سکتا

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما سابق سینیٹرہیمن داس کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 7 دسمبر 2016 23:04

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما سابق سنیٹر ہیمن داس نے کہا ہے کہ ملک میںحقیقی تبدیلی اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاد سے ہی آئے گی جس کے لیئے جمعیت علماء اسلام پارلیمنٹ سمیت ہر معاذ عملی جدو جہد کر رہی ہے بعض بیرونی قوتیں اندرونی اعلیٰ کارروں کے ذریئے قومی وحادت اور ملکی یکجہتی کے خلاف سر گرم عمل ہیں جب تک پاکستان میں جمعیت علماء اسلام کا ایک کارکن زندہ ہے اس وقت تک پاکستان کو قومیت لسانیت اور صوبائی بنا پر قطعی تقسیم نہیں کیا جا سکتا ‘انہوں نے کہا کہ علماء اکرام نے ہر ظلم جبر و غیر شرعی نظام کو للکار کر انبیاء اکرام کے وارث ہو نے کا ثبوت دیا ہے جمعیت علماء اسلام میں تمام مذاہب کے لوگ شامل ہیں اور سب کے حقوق یکساں ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جمعیت علماء اسلام کا سد سالا عالمی اجتماع نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام میں اتحادکی نوید ثابت ہو گا ہیمن داس نے کہا کہ ڈیرہ مراد جمالی نصیرآباد ڈویژن کا ہیڈ کوارٹر اور سیا سی لحاظ سے اہمیت کا شہر ہے مگر یہاں کے لوگ تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ڈیرہ مراد شہر کو چالیس سال گرزنے کے باوجود بھی عوام کو مالکانہ حقوق نہ مل سکا ہے ستم ذریفی یہ ہیکہ عوام کو اپنے گھر تعمیر کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے انھوں نے کہا کہ کئی سالوں سے سنتے آ رہے ہیکہ اوچ پاور سے عوام کو جلد بجلی مل رہی ہے مگر یہاں کی عوام اوچ پاور کی بجلی سے اب تک محروم چلے آ رہے ہیں جب کہ اوچ پاور پلانٹ میں مقامی لوگوں کو ملازمتوں میں بھی مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے جو کہ ناقابل برداشت اقدام ہے انھوں نے کہا کہ اتنے بڑے آبادی والے شہر کو بائی پاس نہ ہو نے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام روز بروز متاثر ہو تا جا رہا ہے شہر سے گزرنے کا10منٹ کا سفر بھی ایک گھنٹہ سے زائد وقت لیتا ہے انھوں نے مزید کہاکہ سردیاں آنے سے قبل ہی شہر میں گیس پریشر کا مسلہ دن بدن بڑھتا جا رہا ہے جس کے باعث عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے انھوں نے مزید کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ بد دستور جاری ہے ہر دو گھنٹے کے بعد بجلی کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے جس سے عوام کا کاروبار متاثر ہو رہا ہے انھوں نے کہا کہ انشاء اللہ جمعیت علماء اسلام عوام کی طاقت سے 2018کے الیکشن میں کامیابی حاصل کر کے صوبے میں حکومت بنائے گی اور عوام کے تمام بنیادی مسائل حل کرے گی ہم کوئی جوٹھے وعدے ہر گز نہیں کرتے جو عوا م سے وعدے کرتے ہیں انہیں عملی جامعہ پہناتے ہیں عوام جمعیت علماء اسلام کے جھنڈے تلے متحد ہو کر جمعیت کے اکا برین کے ہاتھ مضبوط کریں۔

متعلقہ عنوان :