ڈیرہ، طلباء میں جنگلی حیات سے متعلق شعور کی بیداری سے جنگلی حیات کو تحفظ دیا جاسکتا ہے،ڈویڑنل فارسٹ آفیسر وائلڈ لائف

بدھ 7 دسمبر 2016 23:04

ڈیر ہ اسما عیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء)ڈویڑنل فارسٹ آفیسر وائلڈ لائف اعجاز احمد خان نے کہا کہ جنگلی حیات کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔سکولوں وکالجز کی سطح پر طلباء میں جنگلی حیات کے متعلق شعور کی بیداری سے جنگلی حیات کو تحفظ دیا جاسکتا ہے۔بدھ کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ وائلڈ لائف کے زیر اہتمام رتہ کلاچی کے وائلڈ لائف پارک میں ’کنزرویشن ایجوکیشن اینڈ اوئیرنس کمپین ‘‘کے تحت ایک روزہ پروگرام میں کیا اور کہا کہ محکمہ وائلڈ لائف خیبر پختونخواہ کی کوشش ہے کہ جنگلی حیات کے بارے عوامی آگاہی اجاگر کرنے کیلئے کوئی کثر نہ چھوڑی جائے اور اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے خیبر پختونخواہ حکومت نے عوامی شعور کی بیداری کیلئے ایک منصوبہ ’’کنزرویشن ایجوکیشن اینڈ اوئیرنس کمپین ‘‘کا آغاز خیبر پختونخواہ میں کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس پروگرام میں ڈیرہ اسماعیل خان کے پندرہ سکولوں کے طلباء و طالبات نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر رینج آفیسر وائلڈ لائف خلیل خان کنڈی بھی موجود تھے۔ سینئر صحافی صبغت اللہ مغل سے اس بات چیت کرتے ہوہے کہا کہ قدرتی تنا? کی بقاء کیلئے جنگلی حیات کا تحفظ ضروری ہے کیونکہ جنگلی حیات کے تحفظ کے بغیر حیاتیاتی تنا? نا مکمل ہے۔محکمہ وائلڈ لائف کی اس مہم میں خیبر پختونخواہ کے دوسو سکول نیچر کلبز شامل کئے گئے ہیں۔

اس موقع پر ڈی ایف او نے جنگلی حیات کے تحفظ اور انکو درپیش خطرات اور بقاء کیلئے کئے گئے حکومتی اقدامات سے طلباء وطالبات کو تفصیل سے آگاہ کیا آخر میں ڈی ایف او وائلڈ لائف اعجاز احمد خان نے طلبائ کو بتایا کے آپ کی اور کمیونٹی کے بغیر آگاہی مہم اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکتی موقع پر موجود طلباء و طالبات نے ڈی ایف او کو جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے یقین دہانی کرائی اور انہوں نے جنگلی حیات کے حوالے سے ان سے مختلف سوالات کرکے آگاہی مہم کو چار چاند لگا دئیے۔ پروگرام کے آخر میں طلبائ و طالبات کیلئے محکمہ وائلڈ لائف کی طرف سے ریفریشمنٹ کا اہتمام بھی کیا گیا۔