حکومت حفظان صحت پر کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کا بھر پور ساتھ دے گی،ضلع ناظم مردان

بدھ 7 دسمبر 2016 23:04

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) ضلع ناظم مردان حمایت اللہ مایار نے کہا ہے کہ ضلعی حکومت حفظان صحت پر کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کا بھر پور ساتھ دے گی اور ہر قسم کے وسائل بھی فراہم کریں گے۔بدھ کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز سنی ٹینیل ماڈل ہائر سکینڈری سکول مردان میں غیر سرکاری تنظیم آئی آر ایس پی کے زیر اہتمام صفائی کے حوالے سے منعقدہ نمائش سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب سے آئی آر ایس پی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر شاہ ناصر، ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی سیف اللہ، نازیہ شاہ، محکمہ بلدیات عمران اللہ اور ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے چیف ایگزیکٹیو ناصر غفور خان نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر مختلف سکولوں کے بچوں نے ملی نغمے، خاکے اور تقاریر پیش کیں۔

(جاری ہے)

ضلع ناظم نے کہا کہ بیماریوں کے تدراک کے لئے اپنے ارگرد کے ماحول کو صاف رکھیں اور گھر کی غیر ضروری اشیائ کوڑا کرکٹ اپنے گلیوں، محلوںکی بجائے مخصوص شدہ جگہ پر پہنچائیں اور بیماریوں سے چھٹکارا پائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئی آر ایس پی ہی واحد غیر سرکاری تنظیم ہے جو لوگوں میں صفائی کے حوالے سے شعور اٴْجاگر کر رہے ہیں۔

آئی آر ایس پی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر شاہ ناصر نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کی صفائی پر خاص توجہ دیں کیونکہ تمام بیماریوں کی جڑ صفائی کا نہ ہونا ہے۔ معاشرے کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ سرکاری محکوں کے ساتھ تعاون کرکے اپنے گلیوں اور محلوں کو صاف رکھیں۔ ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی سیف اللہ نے آئی آر ایس پی کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ادارہ 1984ئ سے واٹر سنیٹیشن اینڈ ہائجین پر کام کر رہا ہے۔

ہم نے لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے اپنے دفتر میں لیبارٹری بھی قائم کی ہے جس سے پانی کا ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔ ہمارا ادارہ اسٹار فاؤنڈیشن یو کے کی تعاون سے سکولوں میں ہائجین کلب قائم کی ہے تاکہ سکولوں میں زیر تعلیم طلبائ و طالبات اس سے مستفید ہوسکیں۔