ووٹر ڈے منانے کامقصد انتخابی عمل کے تمام پہلووں اور ووٹ کی اہمیت سے عوام کو آگاہ کرنا ہے،ڈپٹی کمشنر مردان

بدھ 7 دسمبر 2016 23:04

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عمرا ن حامد شیخ نے کہا ہے کہ نیشنل ووٹر ڈے کو منانے کابنیادی مقصد انتخابی عمل کے تمام پہلووں اور ووٹ کی اہمیت سے عوام کو آگاہ کرنا ہے۔ کیونکہ یہ جمہوری نظام کے استحکام اور پائیداری کیلئے لازم جز ہے۔ وہ تحصیل میونسپل کمیٹی ہال مردان میں سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔

تحصیل ناظم محمد ایوب خان ضلعی ضلعی نائب ناظم اسد علی کشمیری ، ڈپٹی الیکشن کمشنر محمد نعیم اور مختلف محکموں کے افسران اور متعلقہ افراد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ووٹ دینا محض ایک ضرورت نہیں بلکہ یہ ہر شہری کا اولین فرض ہے۔ عوام کو چاہیے کہ وہ اپنے ووٹ کاسٹ کے حوالہ سے اس کے صحیح دیانتدار اور معاملہ فہم امیدوار کا انتخاب کریں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی الیکشن کمشنر محمد نعیم نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا عز م ہے۔ کہ انتخابی عمل کے بارے میں شہریوں کی آگاہی کو بہتر بنائیں۔ اور ووٹر کی حوصلہ افزائی کی جائے کہ وہ اپنا ووٹ دیکر انتخابی عمل کا حصہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے افراد کو الیکشن کمیشن کا یہ پیغام دیا جائے کہ وہ خود بھی اپنا ووٹ درج کرائیں۔ اور دوسروں کو بھی ترغیب دیں۔ تاکہ پاکستان کو ایک خوشحال اور ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں کھڑا ہونے کا موقع فراہم کریں۔ بعد ازاں ڈپٹی الیکشن کمشنر نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 1 بوائز بکٹ گنج میں طلبائ کو بھی ووٹ کی اہمیت اور دیگر پہلو?ں سے آگاہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :