پشاور، ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخواکے زیراہتمام کالج طالبات کا پشاور میوزیم اور گورگٹھڑی کا دورہ

بدھ 7 دسمبر 2016 23:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخواکے زیراہتمام اور محکمہ آرکیالوجی کے تعاون سے پشاور کے پرائیویٹ کالج کی طالبات نے پشاور میوزیم اور گورگٹھڑی پشاورکے دورے کا انعقاد کیا۔ جس میں وہاں موجود تاریخی مجسمے، نوادرات، ہندو برادری کا مندر اور دیگر تاریخ کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز50 کے قریب فرنٹیئرسائنس اکیڈمی حیات آباد کی طالبات نے اساتذہ کے ہمراہ پشاورمیوزیم اور گورگٹھڑی کا دورہ کیا اس موقع پر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے جنرل منیجر ٹی آئی سیزمحمد علی سید، ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹرعبدالصمد،میوزیم انچارج اورریسرچ آفیسر نوازالدین بھی موجود تھے جنہوں نے میوزیم میں موجود14 ہزار 156 نوا درات کے بارے میں معلومات فراہم کیں جن میں گندھارا سکے، قرآن شریف کے اوراق، تاریخی ہتھیار، کپڑے، زیورات، پتلے، مغل دور حکومت اور اسکے بعد کی پینٹنگ، گھریلو اشیائ ،سٹوپہ، مراقبے ، راج ہش، ہاربردار اور دیگر مجسمے شامل ہیں،طالبات نے گورگٹھڑی کے دورے کے موقع پر وہاں موجود 1919 کے فائر بریگیڈ، میوزیم اور وہاں پر صوبائی ثقافت پر مبنی اشیائ کی گیلری ، پتھر سے بنائی جانے والی اشیاء، موم کاکام، تنکا ، پشاوری چپل، دستکاری اور دیگر کے بارے میں معلومات حاصل کیں، اس موقع پر جی ایم محمد علی سید نے کہاکہ پشاور کے تاریخی مقامات کی سیرو تفریح سمیت ان کی معلومات فراہم کرنے کا مقصد صوبہ میں موجود آثارقدیمہ بارے عوام کو آگاہ کرنا ہے ، ٹورازم کارپوریشن کی اس ٹورازم آگاہی پروگرام میں پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کے طلبائ و طالبات کے دوروں سمیت فیمیلز سٹی ٹوربھی شامل ہے جس میں صوبہ کی مختلف فیمیلز کو میوزیم، گورگٹھڑی اور سیٹھی ہا?س کے دورے کرائے جا رہے ہیں جبکہ اگلے مرحلے میں اس کا دائرہ کار پشاور سے باہر دیکر تاریخی مقامات کے دورے کرائے جائینگے ، طالبات نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اس قسم کی سرگرمیوں اور دوروں کے انعقاد سے طلبائ و طالبات کواپنے صوبے میں موجود قیمتی نوادرات اور تاریخ کے بارے میں جاننے کا موقع ملا ہے، پشاور میں صوبہ کے تاریخی مقامات موجودہیں جو کہ طلبائ و طالبات کی نظر وں سے اوجل ہیں اور آج کل مصروفیت کے دور میں طلبائ وطالبات کیلئے وقت نکالنا ممکن نہیں،صوبہ میں تخت بھائی ، سوات ، پشاور اور دیگر شہریوں میں آثار قدیمہ کے آثار موجود ہیں ، کالج طالبات کا کہنا تھا کہ ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کی جانب سے پشاور کے تاریخی مقامات کی سیر وتفریح کیلئے پروگرام منعقد کرنا احسن اقدامات ہے اور اس سلسلے کو مزید جاری رکھا جائے تاکہ طلبائ و طالبات سمیت فیمیلز اپنے تاریخی مقامات، آثارقدیمہ ، تہذیب و تمدن اور ثقافت کے بارے میں جان سکیں۔

متعلقہ عنوان :