سیاسی مخالفین کو صوبائی حکومت کے بڑے بڑے منصوبے کیوں نظر نہیں آتے ، پی ٹی آئی حکومت نے صوبے میں بہتر طرز حکمرانی کے تحت تعلیمی شعبہ میں اصلاحات لاتے ہوئے انقلاب برپا کیا ہے
صوبائی وزیر کھیل ،ثقافت ، میوزیم اور امور نوجوانان محمود خان کی عمائدین کے وفد سے گفتگو
بدھ 7 دسمبر 2016 23:03
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں ضلع سوات سے تعلق رکھنے والے عمائدین کے ایک بڑے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جسکی قیادت وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے لائیو سٹاک اور فشریز محب اللہ خان اور رکن صوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران نے کی وفد نے صوبائی وزیر کو اپنے علاقوں کے مسائل کے بارے میں تفصیل سے آگا ہ کیا۔
صوبائی وزیر نے وفد کو یقین دلایا کہ اس کے تما جائز مسائل و مشکلات کا ازالہ کرنے کیلئے متعلقہ حکام سے رابطہ کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کو ہماری صوبائی حکومت کے بڑے بڑے منصوبے کیوں نظر نہیں آتے جن میں چکدرہ موٹر وے ، چکدرہ سے کالام تک ایکسپریس وے کی تعمیر اور لنڈاکی سے لیکر با غ ڈھیری تک دریائے سوات کے کنارے سڑک تعمیر کرنے کی فیزبیلٹی سٹڈی کے لئے بجٹ میں پانچ کروڑ روپے مختص کرنے کے منصوبے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کی لاگت سے سیلاب سے بچا? کے حفاطتی پشتوں اور ایریگیشن چینل کی تعمیر ہو رہی ہے جس سے کافی آبادیا ںسیلابی نقصانا ت سے محفوظ ہو گئی ہیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے گیارہ دسمبر کو ہونے والے دورہ سوات کے لئے گئے انتظامات کا بھی تفصیل سے جائزہ لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.