صوبے میں بصارت سے محروم لوگوںاوخصوصی افراد کے لئے علاقائی سطح پر سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس قائم کیے جارہے ہیں تاکہ انہیں اپنے علاقوں میں سہولت میسر ہوں اور وہ بہتر طور پر زندگی گزار سکیں، سینئر صوبائی وزیر سکندر حیات خان شیر پا?

بدھ 7 دسمبر 2016 23:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے سماجی بہبود اور آبپاشی سکندر حیات خان شیر پا? نے کہا ہے کہ صوبے میں بصارت سے محروم لوگوںاوخصوصی افراد کے لئے علاقائی سطح پر سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس قائم کیے جارہا ہے تاکہ انہیں اپنے علاقوں میں سہولت میسر ہوں اور وہ بہتر طور پر زندگی گزار سکیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر پشاور میں پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائینڈخیبر پختونخوا کے نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکر ٹری سماجی بہبود و سپیشل ایجوکیشن سید جبار شاہ، ڈائریکٹر سوشل ویلفئر محمد نعیم خان اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے صوبائی وزیر کو اپنے درپیش مسائل خاص طور پر سرکاری ملازمتوں میں ان کا کوٹا بڑھانے، سپیشل ایجوکیشن سنٹروں کی اپ گریڈیشن اور خالی اسامیوں پر بھرتی کے حوالے سے اگاہ کیا۔

(جاری ہے)

سینئر وزیر نے وفد کے مسائل کو انتہائی توجہ سے سنا اور کہا کہ اضلاع میں واقع سپیشل ایجوکیشن سنٹروں کو پہلے ہی اپ گریڈ کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں جبکہ ملازمت میں ان کے کوٹے کو بڑھانے کے سلسلے میں قانونی تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے معاملہ کو حل کرنے کے لئے ہر فورم پر اقدامات اٹھا ئے جائیں گے۔ سینئر وزیرسکندر حیات خان نے اس موقع پر متعلقہ افسران کو بھی ہدایت کی کہ وہ سپیشل ایجوکیشن سنٹرز میں خالی پوسٹوں پرجلد بھرتیوں کے عمل کو تیز کریں تاکہ سٹاف کی کمی پوری ہو۔

انہوں نے کہا صوبائی حکومت خصوصی افراد کو بہتر سہولتیں اور امداد کی فراہمی تما م تر اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ وہ کسی قسم کی مایوسی اور پریشانی محسوس نہ کریں اور معاشرہ میں عزت و حوصلہ کے ساتھ خوشحال طریقے سے زندگی گزار سکیں

متعلقہ عنوان :