موجودہ حکومت کی کوششوں سے پاکستان نے نئے ہزاریہ کے اہداف میں سے نکاسی آب کا ہدف پورا کرلیا،یہ ہدف چند ممالک ہی پورا کر سکے ہیں

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامدکا صاف صحت مند پاکستان مہم کے افتتاح کے موقع پر اظہارخیال

بدھ 7 دسمبر 2016 23:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی، قانون اور انصاف زاہد حامد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی کوششوں سے پاکستان نے نئے ہزاریہ کے اہداف میں سے نکاسی آب کا ہدف پورا کرلیا۔جبکہ یہ ہدف چند ممالک ہی پورا کر سکے ہیں۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں مقامی ہوٹل میں صاف صحت مند پاکستان مہم کاافتتاح کرتے ہوئے کہی جب کہ صاف صحت مند پاکستان کے سلوگن کے تحت پانی، نکاسی ٴ آب اور حفظان صحت کے حوالہ سے قومی سطح پر رویوں میں تبدیلی لانے کی مہم چلائی جائے گی ۔

وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے کہا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے نکاسئ آب کی قومی پالیسی 2006ء جب کہ پینے کے صاف پانی بارے قومی پالیسی2009ء میں بنائی گئی تھی تاہم 2010ء میں بڑے پیمانے کے سیلابوں کے بعد حکومتی اداروں اور شراکت داروں کو پانی کی نکاسی اور حفظان صحت بارے منصوبے بنانے میں بڑی رہنمائی ملی انہوں نے کہا کہ نکاسئ آب سے متعلق اعداد و شمار تشویشناک ہیں پانی سے پیدا ہونے والے تعفن (انفیکشن)امراض کے باعث ہونے والے عام بیماریوں کا 70فیصد ہیں جس سے قومی صحت بھی متاثر ہوتی ہے جب کہ پانی اور نکاسی آب کی سہولیات میں کمی کے باعث ہر سال 39000ہزار بچے ہلاک ہو جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صاف اور صحت مند پاکستان کی قومی مہم پائیدار ترقی کے اہداف کے ہدف نمبر تین کے عین مطابق ہے اور پائیدار ترقی کے ہدف 6کا تعلق پانی اور نکاسئ آب سے ہے انہوں نے کہا کہ صاف صحت مند مہم اہداف کے حصول کے حکومتی عزم کا حصہ ہے کیونکہ پاکستان نے 2030ء کے لئے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کا پختہ عزم کر رکھا ہے ۔ اس موقع پر موسمیاتی تبدیلی بارے وزیر اعظم کے فوکل پرسن اور گرین پاکستان پروگرام کے مشیر رضوان محبو ب نے کہا کہ حکومت حفظان صحت ،پانی اور نکاسئ آب کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کر رہی ہے اور صاف صحت مند پاکستان مہم کا مقصدنجی شعبہ ،میڈیا، سول سوسائٹی کو قومی سطح پر رویہ جاتی تبدیلی لانے کے لئے مصروف عمل کرنا ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ ہمیں اجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے تا کہ مہم اپنے اغراض ومقاصد اور اہداف کو پورا کر سکے ۔ یو این آئی سی ایف کی ڈپٹی نمائندہ کرسٹین من ڈوایٹ نے بھی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہم کے اغراض و مقاصد کی ضرورت و اہمیت بارے بتایا ۔ صاف صحت مند پاکستان مہم وزارت موسمیاتی تبدیلی ،واٹر ایڈ پاکستان ،یو این آئی سی ای اور پلان انٹر نیشنل نے مشترکہ اشتراک کار سے شروع کی ہے۔

متعلقہ عنوان :