جنید جمشیدعالمی مبلغ اور تبلیغی جماعت کے سرگرم رکن تھے،اردن کے رائل انسٹیوٹ نے دوباردنیا کی 500بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل کیا

بدھ 7 دسمبر 2016 23:02

جنید جمشیدعالمی مبلغ اور تبلیغی جماعت کے سرگرم رکن تھے،اردن کے رائل ..

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء)طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے جنید جمشید نامورنعت خواں اورعالمی مبلغ تھے۔اردن کے رائل اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر نے انہیں دو بار دنیا کے 500بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل کیا ۔

(جاری ہے)

جنیدجمشیدنے گلوکاری چھوڑکرخودکو دعوت وتبلیغ کیلئے وقف کیا ۔مرحوم تبلیغی جماعت کے سرگرم رکن تھے اور مولانا طارق جمیل کے قریبی ساتھیوں میں ان کا شمار ہوتا تھا۔ان کی حمد ونعت کے البم عوام الناس میں بے حدپسند کیے جاتے ہیں۔ملی نغمہ دل دل پاکستان سے بھی انہوں خاصی شہرت پائی۔