پاکستان نے بین الاقوامی فورم اوپن گورنمنٹ پارٹنر شپ میں 70ویں رکن کی حیثیت سے شمولیت اختیار کر لی

پاکستان نے کرپشن اور مالیاتی فراڈ کو ختم کرنے کے لئے عہد کیا ہوا ہے ، پاکستان اوپن گورنمنٹ پارٹنر شپ سے مالیاتی شفافیت ، معلومات تک رسائی سمیت دیگر صوبوں پر عمل درآمد کے لئے پر عزم ہے، وزیر خزانہ نے اوجی پی کی رکنیت کے حوالے سے خط فرانسیسی صدر کے حوالے کردیا

بدھ 7 دسمبر 2016 23:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) پاکستان نے بین الاقوامی فورم اوپن گورنمنٹ پارٹنر شپ میں 70ویں رکن کی حیثیت سے شمولیت اختیار کر لی ، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے کرپشن اور مالیاتی فراڈ کو ختم کرنے کے لئے عہد کیا ہوا ہے ، پاکستان اوپن گورنمنٹ پارٹنر شپ سے مالیاتی شفافیت ، معلومات تک رسائی سمیت دیگر صوبوں پر عمل درآمد کے لئے پر عزم ہے ۔

بدھ کو پاکستان نے اوپن گورنمنٹ پارٹنر شپ (اوجی پی) کے تحت ممالک میں شمولیت اختیار کر لی ۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اوجی پی کے چوتھے سہ روزہ اجلاس میں اوپن گورنمنٹ پارٹنر شپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اوجی پی کی رکنیت کے حوالے سے خط فرانس کے صدر کو کانفرنس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر حوالے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تقریر میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان او جی پی کے چار اہم اصولوں پر عمل درآمد کے لئے پرعزم ہے ۔ ان چار اصولوں میں مالیاتی شفافیت ، معلومات تک رسائی، اثاثوں کو ظاہر کرنا اور شہریوں کی مصروفیت شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کرپشن اور مالیاتی فراڈ کی روک تھام کے لئے عہد کیا ہوا ہے ۔ اوجی پی کے اصولوں پر عمل درآمد کے لئے پرعزم ہے ۔بعد ازاں وفاقی وزیر خزانہ نے فرانس کے وزیر خارجہ کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ میں شرکت کی ۔ (وخ)

متعلقہ عنوان :