عید میلاد النبیؐ کی مناسبت سے جامعتہ النجف سکردو میں عظیم الشان اردو نعتیہ مشاعرے کا انعقاد

بدھ 7 دسمبر 2016 22:56

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) عید میلاد النبیؐ کی مناسبت سے جامعتہ النجف سکردو میں ایک عظیم الشان اردو نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوا۔ جس میں بلتستان کے نامور شعراء نے شرکت کی اس محفل میں جن شعراء نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ ہائے نعت پیش کئے ان میں شیخ محمد علی توحیدی ،پروفیسر حشمت کمال الہامی ،سید امجد علی زیدی ،غلام مہدی شاہد،ذیشان مہدی ،احسان دانش و دیگر نے اپنے کلام پیش کئے۔

(جاری ہے)

اس مشاعرے میں باذوق سامعین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔اس باسعادت محفل کی نظامت پروفیسر حشمت کمال الہامی نے کی جبکہ صدارت کے فرائض سر انجام دے رہے تھے شیخ محمد علی توحیدی و شیخ احمد علی نوری نے میزبانی کے فرائض سر انجام دئیے۔ شعراء نے اپنے کلام کے ذریعے حضورؐ عالی مقام کی سیرت ،آپ کے پیغامات ،اتحاد بین المسلمین ،اخوت بھائی چارگی و یگانگت کے موضوعات کو خوبصورت تخیلات اور بہترین زبان و بیان کے ذریعے پیش کیا اور سامعین و ناظرین سے خوب داد وصول کی۔

متعلقہ عنوان :