سبی‘الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام ’’قومی ووٹرز ڈے ‘‘ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

بدھ 7 دسمبر 2016 22:56

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء)الیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن سبی کے تعاون سے قومی دن برائے ووٹران کے سلسلے میں اہم تقریب سرکٹ ہاؤس سبی میں منعقد ہوئی جس کی صدارت ریجنل الیکشن کمشنر سبی جاوید خان آفریدی نے کی جبکہ مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران تھے پروقار تقریب میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرسبی محمد احسن، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لہڑی میر سکند علی جمالی،تحصیلدار سبی نصیر احمد ترین، چیئرمین ضلع کونسل سبی ملک قائم الدین دہپال ، چیئرمین میونسل کمیٹی سبی حاجی داؤد رند، وائس چیئرمین میر شہداد خان مری ، رند گروپ کے کونسلر حاجی محمد حیات رند، ملک عارف علی ڈومکی گروپ کے غوث بخش عرف پہلوان ، راشد حبیب ، ندیم رضازیدی ، بی این پی کے اپوزیشن لیڈر میر غلام رسول دھرپالی، ملک ریاض احمد بلوچ، نذیر احمد ، چیئرمین میونسپل کمیٹی بھاگ میر اللہ ڈتہ ، خادم حسین ، سید امداد شاہ ، خدابخش رند، عبدالعزیز بنگلزئی ، پشتونخواملی عوامی پارٹی کے معاون سیکرٹری احمد خان لونی ، الحاجی صوفی سلیمان نقشبندی ، حافظ نذر علی القادری ، سید احسن شاہ بخاری ،حاجی نصیب اللہ رند ،آل پاکستان جرنلسٹس کونسل(ر) کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید طاہر علی ،سبی یونین آف جرنلسٹس کے صدر میر جاوید بلوچ، جنرل سیکرٹری حاجی سعید الدین طارق، راجیش کمار عرف گنگا، ارشاد احمد خلجی کے علاوہ مسلم لیگ،پاکستان پیپلز پارٹی، جاموٹ قومی موومنٹ،رند وڈومکی گروپ کے کونسلرز کالجز اور اسکولوں کی طلباء وطالبات سول سوسائٹی کے ممبران وشہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت مولوی عطاء اللہ بنگلزئی نے حاصل کی تقریب سے جاوید خان آفریدی ، میر سیف اللہ کھیتران الیکشن کمشنر سبی محمدحسن الیکشن کمشنر لہڑی میر سکندر علی جمالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ریاست اپنے شہریوں کے بغیر ریاست نہیں بن سکتی انتخابات والے دن ووٹرز نہ صرف ایک طے شدہ مدت کیلئے حکومت میں اپنے نمائندے منتخب کرسکتے ہیں بلکہ اکثر وہ ایسے اقدامات پر بھی فیصلے کرتے ہیں جو کسی علاقہ ریاست قوم کی سمت تبدیل کرسکتے ہیں ووٹ دینامحض ایک ضرورت نہیں بلکہ ہر شہری کا اولین فرض ہے اپنے حلقے میں بہترین امیدوار کو ووٹ دیکر منتخب کریں تو جو آپ کی زندگیوں پر سب سے زیادہ اثر انداز ہونے والے مسائل حل کریں مقررین نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی خوشحالی کا دارومدار خواتین پر عائد ہوتا ہے ہماری ملک میں خواتین ووٹ ڈالنے سے اکثر محروم ہوتی ہیں اب وہ وقت نہیں رہا حکومتی اقدامات وکاشوں سے خواتین کی بڑی تعداد ووٹ کا استعمال بہتر انداز سے کرتی نظر آتی ہیں سبی سمیت تمام دیہی علاقوں کی خواتین کو چاہیے کہ وہ شناختی کارڈز بنوائیں اور ووٹ کا اندراج یقین بنائیں تاکہ ملک میں جمہوریت کو فروغ دیا جاسکے حکومت سلح پر اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں آفیسران نے شرکاء کو آگہی فراہم کی قومی دب برائے ووٹران کی پروقار تقریب سے چیئر مین ضلع کونسل سبی ملک قائم الدین دہپال ،چیئر مین مونسپل کمیٹی سبی حاجی داؤد رند ،ارباب قادر بخش ایری ، خالد حسین ، اربیل جبار، رابعہ خان ، سید مقبول شاہ ، ارشد ندیم ، میر سکند رعلی جمالی ، محمد احسن ، احمد خان لونی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ووٹ کی پرچی کے درست استعمال سے ہم ایسے سیاست دانوں کو اسمبلیوں تک پہنچا سکتے ہیں جو عوام کے خیر خواں ہوتے ہیں بدقسمتی سے ووت کی اہمیت کو صرف نعرے کے طور پر استعمال کیا جاتا رہے الیکشن کے وقت سیاستدانوں اور الیکشن کے بعد الیکشن کمیشن کے آفیسران اس نعرے کو استعمال کرتے ہیں ایسے پروگرامز کی ضرورت شہری علاقوں کی نسبت دیہی علاقوں میں زیادہ ہے کیونکہ انتخابات کے موقع پر دیہی علاقوں میں خواتین کے ووٹ کی کاسٹ انتہائی کمی ہے مقامی سلح پر حلقہ بندیوں سے بھی عوام مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں جبکہ شوہر کا ووٹ سبی بیوی کو ووٹ کسی اور علاقہ میں درج ہونے سے بھی مسائل کا شکار ہوتے ہیں ملک میں الیکشن کمیشن کا رول اہمیت کا حامل ہے ووٹ کی پرچی کا درست استعمال خواتین کو ووٹ دالنے کی اجازت دینے کے حوالے سے عوام میں شعور وآگہی ضروری ہے مقررین نے کہا کہ الیکشن کمیشن سبی کے مسائل کو حل کرنے پر بھی توجہ دی جائے وسائل میںوہ کر جس طرح سبی میں الیکشن کمیشن آفیسران اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے بعدازاں شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے ۔