اسلام اورنظریہ پاکستان کیخلاف ہونے والی ہر سازش کا تاروپود بکھیر دیں گے ‘نسل نوکے ذہنوں میں اپنے اسلاف،اسلامی ومعاشرتی اقدارکو راسخ کرنے کی بجائے موجودہ حکومت اوران کے تمام حلیف قوم کے مجرم ہیں

جمعیت علمائے پاکستان بلوچستان کے صوبائی رہنما علامہ شبیراحمدنوری کی صحافیوں سے بات چیت

بدھ 7 دسمبر 2016 22:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) جمعیت علمائے پاکستان بلوچستان کے صوبائی رہنما علامہ شبیراحمدنوری نے صحافیوں کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اسلام اورنظریہ پاکستان کے خلاف ہونے والی ہر سازش کا تاروپود بکھیر دیں گے نسل نوکے ذہنوں میں اپنے اسلاف،اسلامی ومعاشرتی اقدارکو راسخ کرنے کی بجائے موجودہ حکومت اوران کے تمام حلیف قوم کے مجرم ہیں ‘انہوں نے کہاکہ ایم ایم اے دورسے نصاب میں تبدیلی کا بتدریج آغاز کیاگیا موجودہ حکومت اوران کے حلیفوں نے ہر حد پارکرتے ہوئے پختون اوردیگر مقامی ثقافتوں پر کاری ضرب لگائی ہے تعلیمی اداروں میں اسلام پاکستان اورنظریہ پاکستان کے منافی نصاب پڑھانانیابنگلہ دیش بنانے کے مترادف ہے تحریک انصاف جماعت اسلامی قومی وطن پارٹی کے قائدین انتہاء درجے کی لاعلمی پر فائزہیں یا NGOs کے سامنے بے بس ہیں ہر دوصورتوں میں ان کو اپنا قبلہ درست کرناہوگاانہوں نے مزیدکہاکہ صوبے میں اپوزیشن پارٹیوں نے بھی چپ سادھ رکھی ہے بارہا مختلف فورمز کی طرف توجہ دلانے کے باوجود نصاب میں کی جانے والی تبدیلیوں کو واپس لینے کیلئے تیار نہیں ہیں پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کی صوبہ بھر میں کی جانے والی کاوشوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیںنصاب کی حالیہ تبدیلیوں کو مسترد کرتے ہوئے ان کو واپس لینے کے خلاف ملک گیر احتجاج کرسکتے ہیں قوم کی اساس اوراساسی عقیدوں پر ضرب لگا تے ہوئے خدمت اورتبدیلی کے نعرے بلاجوازہیں ضرورت اس امرکی ہے کہ ملک بھرمیں یکساں تعلیمی نظام نافذکرکے شریعت محمدی ؐ کے اسباق کوشامل نصاب کیاجائے تاکہ ہماری نوجوان نسل دین اسلام کی تعلیم حاصل کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :