سبی کی ٹی این ٹی گلی مسائل کاگھڑبن چکی ‘پانی کی قلت کے سبب گھریلوصارفین شدید پریشانی سے دوچارہیں ‘سنی پارٹی

بدھ 7 دسمبر 2016 22:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) سنی پارٹی پاکستان سبی کے ضلعی صدرعبدالستارہاڑہ ،جنرل سیکرٹری غلام فریدقادری ،پریس سیکرٹری محمداویس رضاودیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ سبی کی ٹی این ٹی گلی مسائل کاگھڑبن چکی ہے پانی کی شدید قلت کے سبب گھریلوصارفین شدید پریشانی سے دوچارہیں دوانچ پائپ لائن کافی عرصے سے بوسیدہ اورناکارہ ہوچکی نیزمٹی بھرنے اورقابل استعمال نہ رہنے کی وجہ سے عوام کوپانی کی فراہمی نہیں ہوپارہی جبکہ گلی کی تنگی کے باعث آنے جانے اورتعمیرتی امورمیں شدید مشکلات درپیش ہیں پی ٹی سی ایل کے لگائے جانے والے پول ناکارہ ہوچکے ہیں تاریں ٹوٹ چکی ہیں اوراب بغیرتاروں کے پی ٹی سی ایل کے پول کھڑے ہیں لہذا انکوفوری طورپرنکال کرآمدورفت کے مسئلے کوفوری طورپرحل کیاجائے کمشنروڈی سی اورکونسلرراشدندیم فوری توجہ دیں اورٹی این ٹی گلی میں پینے کے پانی اورآمدورفت کے مسئلے کوحل کرنے میں اپناکرداراداکریں تاکہ عوامی مسائل کوحل ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :