کوئٹہ ‘غیر معیاری اور مضر صحت پاپڑ اور ٹافیوں کی فروخت سے سکولوں کے طلباء وطالبات میں مختلف بیماریاں پھیلنے لگیں

سینہ اور گلے کی بیماریوں میں خطرناک حد تک اضافہ ‘عوامی حلقوں میں تشویش

بدھ 7 دسمبر 2016 22:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) کوئٹہ میں غیر معیاری اور مضر صحت پاپڑ اور ٹافیوں کی فروخت سے مختلف سکولوں کے طلباء وطالبات میں سینہ اور گلے کی بیماریوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیاہے،عوامی وسماجی حلقوں نے ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ بچوں میں پیدا ہونے والی سینہ ،گلے کی بیماریوں کے خاتمے کے لیے مضر صحت اور غیر معیاری پاپڑاور ٹافیوں کی فروخت اور تیار کرنے والے فیکٹری مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، کوئٹہ میں مضر صحت اور غیر معیاری بچوں کے پاپڑ اور ٹافیوں کے کئی کارخانے کھل چکے ہیںجس میں زیریلا گھی استعمال کے ساتھ ساتھ دیگر خطرناک کیمیکل بھی استعمال کیا جاتا ہے جس سے بچوں میں خطرناک بیماریاں پھیل رہی ہیں ،کوئٹہ کے مقامی ڈاکٹرز کے مطابق مضرصحت اور غیر معیاری پاپڑ کی فروخت اور تیار کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی نہیں کی گئی تو کوئٹہ سمیت دیگر اضلاع میں بچے خطرناک بیماریوں کی لپیٹ میں آسکتے ہیں ،عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ غیر معیاری پاپڑاور ٹافیوں کی فروخت اور تیار کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں کیونکہ یہ لوگ معصوم بچوں کے جانوں سے کھیل رہے ہیں لہذا ڈی جی نیب بلوچستان انکے خلاف فوری طور پر کارروائی کرکے عملی اقدامات اٹھائیں ۔

متعلقہ عنوان :