ڈیر ہ اسماعیل خان ، گرہ عاشق میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے دو افراد گرفتار

بدھ 7 دسمبر 2016 22:53

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) پروآ پولیس نے گرہ عاشق میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے دو افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ،کمشنر باغ کے قریب نامعلوم موٹرکار سوار ریوڑ سے 2دبنے گاڑی کی ڈگی میں ڈال کر چوری کرکے لے گیا ،پروآ پولیس نے مختلف علاقوں سے دو رائفل اور 30کارتوس برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پروآ پولیس نے گرہ عاشق میں شاہ نواز کی شادی کے موقع پر خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ارشد ولد ایوب سے ایک پستول ،دو کارتوس ،جہانزیب ولد مختیار سے ایک پستول اور تین کارتوس برآمد کرلئے۔ پولیس نے دو نوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔تھانہ صدر کی حدود میں کمشنر باغ کے نزدیک سفید موٹر کار کا سوار موقع پر گزرنے والے ریوڑ سے 2دبنے کار کی ڈگی میں ڈال کر لے گیا۔صدر پولیس نے ریوڑ کے مالک جمعہ خان دوتانی سکنہ حال ڈریم لینڈ کالونی کی رپورٹ پر نامعلوم موٹرکار ڈرائیور کے خلاف 379ppcکے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پروآ پولیس نے سکندر چیک پوسٹ اور ہیڈ امین سے دو رائفل اور تیس کارتوس برآمد کرکے تین ملزمان گرفتار کرلئے۔

متعلقہ عنوان :