آفتاب احمد اور سکندر حیات شیرپائو کا طیارہ حادثہ پر اظہار افسوس

بدھ 7 دسمبر 2016 22:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤاور سینئر صوبائی وزیر اور قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپائونے چترال سے اسلام آباد آنے والے طیارہ کی حویلیاں میں گر کر تباہ ہونے پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس سانحہ کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک مشترکہ بیان میں انھوں نے طیارے میں سوار جاں بحق ہونے والے افرادکے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انھوں نے جاں بحق افراد کی مغفرت کیلئے دعا کی اور کہا کہ حکومت متاثرہ خاندان کی دادرسی کیلئے فی الفور اقدامات اٹھا کر اس واقعہ کی جلد انکوائری کرائے۔

متعلقہ عنوان :