آئی جی خیبر پختونخوا کا 3 پولیس افسروں کے تبادلوں کا حکم

بدھ 7 دسمبر 2016 22:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دٴْرانی نے صوبے میںتعینات تین پولیس افسروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سنٹرل پولیس آفس پشاور سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن یونٹ سنٹرل پولیس آفس میاں امتیاز گل کو تبدیل کرکے ایس پی ایف آر پی کوہاٹ ریجن تعینات کردیاگیا۔ جبکہ قائمقام ایس ڈی پی اٴْو صدر سرکل پشاور محمد یاسین کو تبدیل کرکے ڈی ایس پی بڈھ بیرسی سی پی پشاور اورانسپکٹر رحمت اللہ کو تبدیل کرکے قائمقام ایس ڈی پی اٴْو صدر سرکل پشاورتعینات کردیا گیا ہے۔ یہ اعلامیہ فوری طور پر نافذالعمل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :