کوہاٹ سے مبینہ شدت پسند عبید گرفتار

بدھ 7 دسمبر 2016 22:52

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء)کوہاٹ سے مبینہ شدت پسند عبید کو گرفتار کرلیا گیاہے۔کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا زیر حراست ملزم بم دھماکوں میں ملوث رہا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے گزشتہ روز دہشتگردی کے مقدمات میں مطلوب شدت پسند عبید ولد غنی بادشاہ سکنہ سلیمان تالاب کو حراست میں لیا ہے جسے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ملزم سال 2014کے دوران پشاور چوک میں واقع استرزئی سوزوکی سٹینڈ پر بم دھماکے کی واردات میں بھی پولیس کو مطلوب تھا جس میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے تھے۔پولیس نے گرفتاری کے بعد مبینہ شدت پسندکو سیکیورٹی میں خفیہ مقام پرمنتقل کردیا ہے جہاں ان سے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے۔