کمسن بچوں کی گمشدگی اور لاپتہ ہونے کے معاملے پر ازخونوٹس کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی

بدھ 7 دسمبر 2016 22:50

ْلاہور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) سپریم کورٹ نے کمسن بچوں کی گمشدگی اور لاپتہ ہونے کے معاملے پر ازخونوٹس کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی۔ پنجاب حکومت نے بچوں کے جسمانی اعضاء کی منتقلی سے متعلق رپورٹ جمع کرا دی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ رجسٹری میں مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ازخودنوٹس کیس کی سماعت شروع کی تو پنجاب حکومت کی طرف سے ایڈووکیٹ جنرل شکیل الرحمان نے رپورٹ جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ بچوں کے اعضا کی سمگلنگ اور پیوندکاری سے متعلق بیانات میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

نوے فیصد بچے بازیاب کرا لئے گئے ہیں۔فاضل عدالت نے جواب کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی ہدایت کر دی۔ سینئر سول جج میر پور یوسف ہارون نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ ان کا بیٹا سعد یوسف کئی ماہ سے اغواء ہے اور اس کا کچھ پتہ نہیں چل رہا جس پر کمرہ عدالت میں موجود ایس پی راولپنڈی محمد سلیم نے بتایا کہ سعد یوسف کو بازیاب کرانے کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ جلد مغوی کو بازیاب کرا لیا جائیگا۔فاضل عدالت نے ایس پی کے بیان کو ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے مزید سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :