ووٹرز کے قومی دن کے حوالے سے ضلعی الیکشن کمشنر صحبت پور کے زیر اہتمام جلسہ کا انعقاد

بدھ 7 دسمبر 2016 22:49

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) ضلع صحبت پور میں ووٹرز کے قومی دن کے حوالے سے ضلعی الیکشن کمشنر صحبت پور کی جانب سے ایک شاندارجلسہ زیرصدارت طارق بگٹی منعقد کیاگیا اس جلسہ میں گورنمنٹ ہائی سکول بوائز کے طلبہ اور طالبات نے عالمی ڈے کے عنوان پر تقاریریں کی۔جس میں ضلع بھر کے افسران ،بلدیاتی نمائندگان ،سیاسی و سماجی شخصیات ، سمیت شہریوں اورخواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ایک ووٹ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ووٹ قوم کی امانت ہے جس کو ہم سوچ سمجھ کراستعمال کرکے ملک و قوم کی ترقی میں اہم کرداراداکرسکتے ہیں۔جوکہ اپنے ملک وقوم کے خیرخواہ شخصیت کو دی جاتی ہے ووٹ ایک جمہوری حق ہے جسے استعمال کرنا لازم ہے اس جلسہ میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ان عبدالرزاق ساتکزئی ، محمد عارف جروار صیفل خان بمبل، زاہدہ پروین بلوچ ، زاہدہ گولو کے علاوہ الیکشن کمشنر کے دیگر عملہ بھی موجود تھا۔

متعلقہ عنوان :