کوئٹہ ‘احتساب عدالت نے کروڑوں روپے کی گندم خردبرد کے مقدمات میں نامزد سابق صوبائی وزیر اسفند یار خان کاکڑ اور سابق فوڈ ڈائریکٹر ظاہر جان جمالدینی کے پیش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے

بدھ 7 دسمبر 2016 22:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) احتساب عدالت کوئٹہ iiکے جج جناب عبدالمجید ناصر نے کروڑوں روپے گندم خردبرد کے دو الگ الگ مقدمات میں نامزد سابق صوبائی وزیر اسفند یار خان کاکڑ اور سابق فوڈ ڈائریکٹر ظاہر جان جمالدینی کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے احکامات دے دئیے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کیس کی سماعت شروع ہوئی تو دونوں ملزمان کے وکلائ کی جانب سے انہیں پیشی سے استثنیٰ کی الگ الگ درخواستیں پیش کی گئی جس سے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے دونوں ملزمان کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے احکامات دے دئیے۔

واضح رہے کہ سابق صوبائی وزیر خوراک اسفند یار خان کاکڑ اور سابق ڈائریکٹر فوڈ ظاہر جمالدینی پر گندم کی بوریاں غائب کرکے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے ،ملزمان کے متعلق بتایاجاتاہے کہ انہوں نے بلوچستان ہائی کورٹ میں ضمانت کیلئے درخواستیں جمع کی تھی تاہم انہیں عدالت نے ماہ نومبر میں خارج کردیاتھا،گزشتہ روز وہ پیش نہیں ہوئے تو عدالت نے دونوں ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے اور نیب حکام کو ہدایت کی کہ وہ دونوں ملزمان کوگرفتار کرکے عدالت میں پیش کرے ،مقدمات کی اگلی سماعت 23دسمبر کو ہوگی۔

متعلقہ عنوان :