سندھ پولیس نی12 ربیع الاول کے جلوسوں کے سیکیورٹی سے متعلق روٹ کی تفصیل جاری کردی

بدھ 7 دسمبر 2016 22:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) 12 ربیع الاول1438-ہجری بمطابق 12 دسمبر2016- بروزپیر ایک جلوس بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ککری گرا?نڈ تا میمن مسجد نکالا جائے گا اور میمن مسجد سے مزید دو جلوس نکالے جائیں گے جو آرام باغ مسجد اور نشتر پارک پر اختتا م پذیر ہونگے۔ وقت اور روٹ کی تفصیل ذیل ہے،ا) دعوت اسلامی کا جلوس زیر قیادت جناب یعقوب عطاری صاحب۔

بوقت02:30 بجے دوپہر روٹ: شہید مسجد کھارادر، پلاسٹک مارکیٹ، ڈینسو ہال، لائٹ ہا?س، جامع کلاتھ، سعید منزل، فریئر چوک، لیفٹ ٹرن، ناصرہ اسکول تا مسجد گلزار حبیب ب) جلوس زیر قیادت مولانا اصغر درس و مولانا اکبر درس صاحب۔بوقت02:30 بجے دوپہر روٹ: میمن مسجدکھارادار، ایم اے جناح روڈ، تبت سینٹر، ریگل چوک، شارع لیاقت تا آرام باغ مسجد۔

(جاری ہے)

ج) جلوس اہلسنت والجماعت زیر قیادت شاہعبدالحق قادری صاحب۔

بوقت 03:00 بجے دوپہر روٹ: میمن مسجدکھارادار، ایم اے جناح روڈ، کیپری لائٹ سگنل، نمائش چورنگی تا نشتر پارک۔?قانون نافذ کرنے والے ادارے، ٹا?ن انتظامیہ ، میڈیا اور ایمبولینس سروس کے منتظمین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ جلو س میں شرکت کے لیے اپنی گاڑیوںکا اجازت نامہ(پاس / اسٹیکر) حاصل کرنے کے لیے دفترDIGP، ٹریفک کراچی (سیکیورٹی برانچ) گارڈن ہیڈکوارٹرز، آغا خان سوئم روڈ، کراچی میں 9تا11 دسمبر 2016 تک درخواست جمع کرائیں اور 11دسمبر کو اسٹیکر حاصل کر سکتے ہیں۔

گورنمنٹ ادارے دفتری لیٹر کے ساتھ جبکہ میڈیا اور ایمبولینس کے لیے لیٹر کے ساتھ گاڑیوں کے کاغذات ، ڈرائیور کے لائسنس، CNIC اور 2 عدد تصاویر تصدیق شدہ کے ساتھ رجوع کریں،قانون نافذ کرنے والے ادارے، ٹا?ن انتظامیہ ، میڈیا اور ایمبولینس سروس وغیرہ کے منتظمین اسٹیکر (PASS) حاصل کرنے کے لئے اپنا اصل شناختی کارڈ ، ادارے کا شناختی کارڈ اور ادارے کے لیٹر کی کاپی دکھائیں گے اور اسٹیکر (PASS ) حاصل کر تے وقت شناختی کارڈ و ادارے کے شناختی کارڈ کی کاپی جمع کرواکر اسٹیکر (PASS) حاصل کرنے کے مجاز ہوں گے،?نیز اہلسنت کے عہدیدران و منتظمین و دیگر شرکا ئ گاڑیوں کے اسٹیکر حاصل کرنے کے لیے اپنے ادارے کے لیٹر ہیڈپر DIGP، ٹریفک کراچی کے نام درخواست جس کے ساتھ مندرجہ ذیل اصل دستاویزات اور تصدیق شدہ فوٹو کاپی منسلک ہوں 9تا 11دسمبر 2016تک دفتر جماعت اہلسنت پاکستان ، کراچی، کے دفتر واقع ضیائ الدین لائٹ سگنل نزد پاکستان چوک (0213-2620222) میں جمع کراکے رسید حاصل کریں۔

اور 11 دسمبر 2016کو شام کے اوقات میں جماعت اہلسنت کے دفتر میں اصل رسید اور شناختی کارڈ کی کاپی جمع کرواکر اسٹیکر (PASS) حاصل کر سکیں گے،اسٹیکر حاصل کر نے کے لیے ذیل دستاویزات درخواست کے ساتھ ضرور فراہم کرنا ضروری ہوگی، 1 ) گاڑی کی رجسٹریشن بک کی فوٹو کاپی تصدیق شدہ۔ 2) ڈرائیونگ لائسنس کی فوٹو کاپی تصدیق شدہ3) ڈرائیور کی تصاویر 2 عدد 4 ) قومی شناختی کارڈ کی فو ٹو کاپی تصدیق شدہ۔5) ادارے کا لیٹر۔اسٹیکر حاصل کر نے والے مالکان کے لئے ضروری ہے کہ اسٹیکر کو گاڑی کی ونڈ اسکرین پر چپساں کریں گے اس کے بغیر کسی گاڑی کو جلوس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی " -12 ربیع الاول والے دن کسی بھی شخص یا ادارے کو اسٹیکر یا پاس جاری نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :