حکومت قادیانی نواز پالیسی ترک کر کے اپنا قبلہ درست کرے،طارق مدنی

بدھ 7 دسمبر 2016 22:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء)پاکستان امن کونسل(پی اے سی)کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ حکومت نے قائداعظم یونیورسٹی کے شعبہ فزکس کو ڈاکٹر عبدا لسلام کے نام سے منسوب کر کے قادیانی نواز حکومت کا کردار ادا کیا ہے۔حکومت کے اس عمل سے مسلمانوں میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے حکومت کو چا ہئے کہ وہ قادیانی نواز پالیسی ترک کر کے اپنا قبلہ درست کرلے ورنہ ردعمل کی ذمہ دار حکومت خود ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مجلس حرار اسلام سندھ کے امیر مولانا عطائ الرحمٰن قریشی کی قیادت میں ملاقات کے لئے آنے والے مجلس احرار کے ایک نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی اے سی سندھ کے صدر مولانا عبدالماجد فاروقی، قاری محمد حسن رحیمی ، محمد اسلم خان فاروقی و دیگر بھی موجود تھے طارق مدنی نے کہا کہ مجلس احرار ا سلام کی ختم نبوت سے متعلق کاوشوں کوسراہتے ہوئے مجلس احرار اسلام کے بانی امیر شریعت سید عطا اللہ شاہ بخاری ? کو دشمنان اسلام مرزا غلام احمد قادیانی کی ناپاک سا زش ناکام بنانے پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ آج اگر امیر شریعت زندہ ہوتے تو قادیانی نواز حکومت کے خلاف ایک تحر یک برپا کر دیتے۔

(جاری ہے)

امیر شریعت سید عطا اللہ شاہ بخاری? نے سر ظفر اللہ قادیانی کو وزارت خارجہ کے منصب سے ہٹانے کیلئی1953 ئ میں جو تحریک چلائی تھی ا س کے اثرات آ ج بھی ہیں، انہوں نے کہا کہ حکمران حوش کے ناخن لے قادیانی مسئلہ ایک حساس مسئلہ ہے انہوں نے مجلس احرار اسلام کے نمائدہ وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ختم نبوت کا مسئلہ سب کا مشترکہ مسئلہ ہے اس سلسلے میں مجلس احرار اسلام اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت جو بھی لائحہ عمل کا اعلان کرے گی پاکستا ن امن کونسل اس کی بھر پور حمایت کرے گی۔