Live Updates

تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں فائر فائٹنگ کا موثر نظام نہ ہونے پر تحریک التوائ جمع کرادی

بدھ 7 دسمبر 2016 22:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں فائر فائٹنگ کا موثر نظام نہ ہونے پر تحریک التوائ جمع کرادی ہے،تحریک التوائ آرٹیکل 85 کے تحت رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے جمع کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں ایک ہفتے کے دوران آگ لگنے کے چار بڑے واقعات ہوئے ہیں اور آگ پر فوری قابو نہ پانا محکمہ فائر بریگیڈکی نااہلیت ہے اور کراچی شہر میں آگ کے واقعات پر ایوان میں بحث ہونی چاہئی, اپنے جاری ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے سینئرنائب صدر رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ کراچی میں بڑی کثرت سے آتشزدگی کے واقعات رونما ہوتے ہیں اور یہ واقعات حکومتی اداروں کی نااہلی اور غفلت کے باعث سانحات میں تبدیل ہو جاتے ہیں جب بھی کوئی ایسا سانحہ ہوتا ہے تو ہماری حکومت اس سے نمٹنے والے امدادی اداروں کی قلعی کھل جاتی ہیں، جبکہ شہری امدادی اداروں کے غیر فعال ہونے کا مطلب ہے کہ سندھ حکومت بھی فعال نہیں ہی,انہوں نے کہا کہ کراچی میں آتشزدگی کے بیسیوں سانحات رونما ہو چکے ہیں جن میں بے شمار قیمتی جانیں ضایع ہو گئیں اگر شہری امدادی ادارے فعال ہوتے توآگ پر بروقت قابو بھی پایاجاسکتا تھا اور قیمتی جانیں بچائی جا سکتی تھیں,تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ فائربریگیڈ ایسا لنگڑا گھوڑا ہے جو چلنے کے قابل نہیں ،جبکہ کراچی شہر کا بجٹ کئی ارب روپے کا ہے اور یہ بجٹ کرپشن کی نذرکرنے کے بجائے سندھ حکومت فائر بریگیڈ اور ریسکیو پرخرچ کرے تو یہ ادارے بہتر ہو سکتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات