جعلی دستاویزات پر امریکہ کا ویزہ حاصل کرنے والا ملزم جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

بدھ 7 دسمبر 2016 22:44

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے جعلی دستاویزات پر امریکہ کا ویزہ حاصل کرنے والے ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے نے ملزم عدنان عباس کو منگل کے روزسینئر سول جج عبد الغفورکاکڑ کی عدالت میں پیش کر کے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے جعلی دستاویزات پر امریکہ کا ویزا حاصل کرنے کی کوشش کی ہے، ملزم کو امریکی سفارتخانے کے باہر سے گرفتار کیا گیا، ایف آئی اے نے عدالت سے مزید تفتیش کے لئے ملزم کے سات روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ، تاہم عدالت نے ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :